کراچی: شہریوں کے اغوا میں ملوث سی ٹی ڈی کے 4 اہلکار گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی میں شہریوں کے اغوا میں ملوث کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) کے 4 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ کے مطابق شہری کو اغوا اور تشدد کیس میں ایس آئی یو نے سی ٹی ڈی گارڈن میں چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران 4 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ اہلکاروں نے شہری جاسم اور اسکے دوستوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا تھا، شہری کی مدعیت میں ٹیپو سلطان تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں