لاہور (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی جانب سے سانحہ ساہیوال کے متاثرین کے ورثاء میں چیک تقسیم کئے جنہوں نے بدھ کو یہاں وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے ورثاء سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جان کے ضیاع کا کسی صورت ازالہ نہیں کیا جا سکتا، حکومت متاثرین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔