اے این ایف کی قلعہ عبد اللہ میں کارروائی، 2726 کلو گرام چرس برآمد

کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) اینٹی نارکوٹکس فورس کا قلعہ عبداللہ میں منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی27 سو سے زائد چرس برآمد کر لی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

اے این ایف ذرائع کے مطابق اے این ایف کے اعلیٰ حکام کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ منشیات کے اسمگلر چمن سے اندرون ملک میں منشیات اسمگلنگ کر نے کی کوشش کر رہے ہیں اور قلعہ عبداللہ کے علاقے نوراک ایک مکان میں بھاری مقدار میں چرس جمع کر رکھی ہے جس پر ایک ٹیم نے گزشتہ روز اے این ایف کی ٹیم نے قلعہ عبداللہ کے علاقے نوراک میں کارروائی کرتے ہوئے 2726 کلو گرام چرس برآمد کر کے قبضے میں لے لی

ذرائع نے بتایا کہ قبضے میں لی گئی چرس کی قیمت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے نامعلوم اسمگلروں نے یہ چرس بیرون ملک اسمگل کرنے کیلئے چھپارکھی تھی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں