کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، داعش کے 5 دہشت گرد گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ کراچی پولیس نے تیسر ٹاؤن سے کالعدم تنظیم داعش کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ، درجنوں گولیاں اور لیپ ٹاپ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گلشن معمار پولیس نے تیسر ٹاؤن سے کالعدم تنظیم داعش کے 5 مدہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے، جن کے قبضے سے دستی بم، درجنوں گولیاں اور اسلحے کے علاوہ لیپ ٹاپ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو داعش میں شمولیت کے لئے ذہن سازی اور مختلف طریقوں سے ترغیب دیتے تھے۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر علی کا کہنا ہے کہ پولیس نے دہشتگردوں کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایک کمپاؤنڈ سے کامیاب آپریشن کے بعد گرفتار کیا ہے، ملزمان میں عبداللہ عرف حمزہ، وسیم، نوید، وقار اور مدثر شامل ہیں، ملزمان کے خلاف دہشت گردی اور ٹیلی گراف ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جب کہ پولیس ملزمان کا کرائم ریکارڈ اکھٹا کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں