تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے اگر ثابت ہو جائیں تو ہمیں سزا دی جائے: محسن داوڑ، علی وزیر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع شمالی و جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر نے فوجی ترجمان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے جواب میں پریس کانفرنس کی ہے جسے کسی ٹی وی چینل سے عوام تک نہیں پہنچایا.

پاکستانی پارلیمنٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو میں محسن داوڑ نے کہا کہ ”ہم پر جو الزامات لگائے گئے ہیں ان پر ایک تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے اگر ثابت ہو جائیں تو ہمیں وہ سزا دی جائے جس کے مستحق غدار ہوتے ہیں ۔“

محسن داوڑ اور علی وزیر نے قومی اسمبلی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ فنڈنگ کے الزامات پہلے بھی لگائے جاتے رہے ہیں مگر ثبوت نہیں دیے جاتے ۔ ”ہم قانون کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔“

اس سے قبل قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے محسن داوڑ نے کہا کہ یہ کون سی جمہوریت ہے جس میں ایک سرکاری محمکے کا ترجمان حکومت سے متعلقہ ہر معاملے پر رائے دے رہا ہے اور میڈیا کو یہ ہدایت بھی جاری کر رہا ہے پشتون تحفظ موومنٹ کو جواب دینے کے لیے ٹی وی پر نہ بلایا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں