شمالی وزیرستان میں تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈروں سمیت 8 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقوں بویا اور دوسلی میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر کی گئی 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تحریک طالبان پاکستان کے تین کمانڈر سمیت 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ مزید پڑھیں

بلوچستان: گوادر میں پاکستان نیوی کی گاڑی پر فائرنگ، ایک اہلکار ہلاک، دو شدید زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں پاکستان نیوی کا ایک اہلکار ہلاک اور دو شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جیونی سے گنز جانے والی پاکستان نیوی کی کیو آر ایف گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا جس میں سہیل نامی اہلکار مزید پڑھیں

کراچی: سی ٹی ڈی سے مبینہ مقابلے میں ایم کیو ایم لندن کا مطلوب دہشت گرد ہلاک

کراچی (ڈیلی اردو) سی ٹی ڈی نے کراچی میں کارروائی کر کے ایم کیو ایم لندن کے مبینہ دہشت گرد اعظم عرف گنجا کو ہلاک کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی فورس نے وفاقی ادارے کے ساتھ ملکر باغ کورنگی میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی، اس دوران مبینہ مقابلہ بھی ہوا۔ مزید پڑھیں

ایران: مسافر طیارہ ہائی جیک کرنے کی کوشش ناکام، ہائی جیکرز گرفتار

تہران (ڈیلی اردو) ایران نے کہا ہے کہ حکام نے ایک پرواز کے دوران ایک مسافر طیارے کو اغوا کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ ایران کے پاسداران انقلاب کور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج اہواز شہر سے مشہد جانے والی ایران ائیر فوکر کی پرواز کو اغواء کرنے کی کوشش کی مزید پڑھیں

ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، لیفٹیننٹ جنرل سمیت 11 فوجی ہلاک، 4 زخمی

استنبول (ڈیلی اردو) ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا،جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ جنرل سمیت 11 فوجی ہلاک جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق، ترکی کے ضلع بتلیس میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 11 فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ حادثے میں ہلاک مزید پڑھیں

ایران جوہری معائنہ کاروں سے ملاقات کیلئے راضی

تہران + برلن (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو/روئٹرز/اے پی) عالمی جوہری توانائی کے ادارے کا کہنا ہے کہ ایران نے اہم جوہری امور پر بات چیت سے اتفاق کر لیا ہے۔ اس سے جوہری معاہدے کی بحالی کے امکانات مزید روشن ہوگئے ہیں۔ عالمی جوہری توانائی ادارے (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رفائل گراسی نے مزید پڑھیں

تعلیم نسواں: سیالکوٹ میں نصب باپ بیٹی کا مجسمہ نامعلوم افراد نے توڑ دیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) صوبہ پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کے علاقے ڈسکہ کے ایک اہم چوراہے میں لڑکیوں کی تعلیم اُجاگر کرنے کے لیے نصب مجسمے کو نامعلوم افراد نے توڑ دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ وسطی مزید پڑھیں

امریکی نائب صدر نے عالمی عدالت کی اسرائیل کے جنگی جرائم پر تفتیش کی مخالفت کردی

واشنگٹن + یروشلم (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس نے عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیل کے خلاف فلسطین میں جنگی جرائم کی تفتیش کی مخالفت کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یا ہو سے پہلی بار ٹیلی فون مزید پڑھیں

بھارت: ممبئی کی مشہور ’’کراچی بیکری‘‘ ہندو انتہا پسندوں کے حملوں کے باعث بند

ممبئی (ڈیلی اردو) بھارت کی قدیم اور مشہور ترین ’’کراچی بیکری‘‘ کو قوم پرست جنونی ہندوؤں کے حملوں کے بعد مالکان نے بند کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی تاریخی اور مشہور ترین بیکری ’’ کراچی بیکری‘‘ کو مالکان نے بغیر وجہ بتائے بند کردیا ہے تاہم مالکان پر ہندو قوم پرست انتہا مزید پڑھیں

خطرات اور چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے شاندار تربیت ضروری ہے، آرمی چیف قمر باجوہ

راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ تمام خطرات اور چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے شاندار تربیت اور عزم ضروری ہے۔ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے یہ بات بہاولپور کور کی لاجسٹک تنصیبات اور چولستان صحرا میں مزید پڑھیں