بلوچستان: تربت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 یمنی باشندے بازیاب، 3 ملزم گرفتار

کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں چھ یمنی باشندے بازیاب جبکہ تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جمعہ کو ضلع تربت کے علاقے بہمن سے یمن سے تعلق رکھنے والے چھ افراد کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ ذرائع کا مزید پڑھیں

یمن میں چھ اماراتی افسر اور فوجی جاں بحق

ابوظہبی (ڈیلی اردو) متحدہ عرب امارات کی آرمڈ فورسز کی جنرل کمانڈ نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ محاذ جنگ پر موجود فوجی گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں کم سے کم چھ افسر اور فوجی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ امارات کی نیوز ایجنسی ‘ڈبلیو اے ایم’ کے مطابق آرمیڈ مزید پڑھیں

مسلم دشمنی میں مودی سرکار اندھی: مسلمان طالبات کو برقع پہننے پر کالج سے باہر نکال دیا

نئی دہلی (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) مسلم دشمنی میں مودی سرکار اندھی ہو گئی، اترپردیش کے کالج میں مسلمان طالبات کو برقعہ پہننے پر کالج سے باہر نکال دیا گیا، کالج پرنسپل چھڑی سے طالبات کو باہر نکلنے کا کہتے رہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستان میں صرف ہندو مذہب کا راج، گائے ذبح کرنے پر مزید پڑھیں

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کا دورہ

راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعہ کو سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کو خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے مزید پڑھیں

کشمیریوں کے خلاف بھارتی فوج کے مظالم سے انتہاپسندی بڑھے گی: وزیراعظم عمران خان

مظفر آباد (ویب ڈیسک/مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کے غیرقانونی اقدامات کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر انسانیت کا مسئلہ بن گیا ہے۔ جمعہ کے روز سہ پہر آزاد کشمیر کے شہر مظفرآباد میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین، بچوں اور بزرگوں مزید پڑھیں

بھارتی جنرل یمن میں اقوام متحدہ کے مبصر مشن کے سربراہ مقرر

نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ نے جمعرات کے روز ایک اعلان میں بتایا ہے کہ بھارت کے ایک ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرل ابھجیت گوہا کو یمن کے شہر الحدیدہ میں نئی صف بندی کی رابطہ کار کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ الحدیدہ میں اقوام متحدہ کے مبصر مشن کے چیف کی ذمے مزید پڑھیں

مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز مواد شئیر: فیس بک نے اسرائیلی وزیراعظم اور اسکے بیٹے کے اکاونٹس بلاک کر دیئے

تل ابیب (ڈیلی اردو) نیتن یاھو نے اسرائیل کے عرب باشندوں کے کنیسٹ انتخابات میں متوقع کامیابی پر نفرت انگیز تنقید کی تھی جس کے بعد فیس بُک انتظامیہ نے ان کا اکاؤنٹ بند کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فلسطینیوں، عربوں اور مسلمانوں سے نفرت اسرائیلی لیڈر شپ کا سب سے زیادہ بکنے والا منجن ہے مزید پڑھیں

وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، عون چوہدری فارغ

لاہور (ڈیلی اردو) وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق شہباز گل کو تقرر وتبادلوں پر اختلاف تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر سیاحت عون چوہدری کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ راولپنڈی سے تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر آصف محمود کو وزیراعلیٰ کا مشیر مزید پڑھیں

امریکا میکسیکو سرحد پر 450 میل لمبی فولادی باڑ کی تعمیر شروع

واشنگٹن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے ریاست ایریزونا میں میکسیکو کی سرحد پر فولادی باڑ لگانے کا آغاز کر دیا ہے اور یوما کے علاقے میں تعمیراتی سامان پہنچایا جا رہا ہے، ایک تعمیراتی ٹیم بھی وہاں پہنچ چکی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق جہاں یہ باڑ تعمیر کی جائے گی مزید پڑھیں

سعودی فرمانروا کا فلسطینی صدر کو ٹیلیفون، اسرائیلی وزیراعظم کے اعلان کی مذمت

ریاض (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اسرائیلی وزیر اعظم کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام اور حکومت سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلیفون پر بات چیت میں غرب اردن کا علاقہ اسرائیلی ریاست مزید پڑھیں