بلوچستان: پشین میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 2 اہلکار شہید، 3 زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایف سی اہلکار گاڑی میں گشت کر رہے تھے کہ کلی علیزئی ملیزئی روڈ پر دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکہ کردیا مزید پڑھیں

سی ٹی ڈی کی راولپنڈی میں کارروائی، دہشت گرد گرفتار

اسلام آباد (ش ح ط) سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد ثاقب سعید کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار دہشت گرد اڈیالہ جیل کے قریب اہم دفتر کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ گرفتار مزید پڑھیں

آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں افغانستان میں امن عمل کی کامیابی کی کوششوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان مزید پڑھیں

ایف آئی اے کی کامیاب کارروائی، بھیس بدل کر گوجرانوالہ میں رہائش پذیر بھارتی گرفتار

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جعلی دستاویزات پر رہائش پذیر بھارتی شہری کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس مطابق مذکورہ شخص 10 سال سے گوجرانوالہ میں رہائش پذیر تھا جس کو پناہ فراہم کرنے والے شہری کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کے مزید پڑھیں

پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 12 اگست کو ہوگی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا اور عیدالاضحی 12 اگست بروز پیر کو ہوگی۔ کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کی زیرصدارت کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے بعد انہوں نے اعلان کیا کہ ذوالحج کا چاند نظر آگیا ہے اور عید الاضحیٰ 12 اگست کو ہوگی۔ مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان: تحریک طالبان کی جانب سے خواتین اور پولیو مہم کے ورکرز کو دھمکیاں

میران شاہ (ڈیلی اردو) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اونچی آواز میں میوزک چلانے، پولیو کے قطرے پلانے اور محرم مرد کے بغیر اکیلی گھر سے باہر جانیوالی خواتین کے لئے وارننگ جاری کردی اور وارننگ کو نظراندازکرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی۔ جس سے مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس مزید پڑھیں

ترکی کو ایف 35 جنگی طیاروں کی فروخت رکوانے میں اسرائیل کا ہاتھ نکلا

استنبول (ڈیلی اردو) اسرائیلی ٹی وی نے انکشاف کیا ہے کہ ترکی کو جدید ترین ایف 35 جنگی طیاروں کی فروخت رکوانے میں اسرائیل کا ہاتھ ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے انکشاف کیا ہے کہ ترکی کو جدید ترین ایف 35 جنگی طیاروں کی فروخت کو رکوانےکیلئے اسرائیل نے امریکا مزید پڑھیں

شمالی کوریا نے 8 دنوں میں 6 بلیسٹک میزائل تجربات کر لئے

سیول (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) شمالی کوریانے مزید دو نئے میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ امریکی انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ داغے گئے میزائل سمندر میں گرے۔ امریکن میڈیا کے مطابق گزشتہ آٹھ دنوں میں شمالی کوریا نے چھ میزائل تجربے کیں۔ تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا نے جمعے کو کم فاصلے تک ہدف مزید پڑھیں

بھارت نے کشمیر پر ثالثی کی ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشکش کو پھر مسترد کردیا

بنکاک (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کو ایک بار پھر مسترد کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر مسئلہ کو کشمیر پاکستان اور بھارت کا معاملہ قرار دیا ہے اور اس حوالے سے تیسرے فریق کی مداخلت کو مسترد کردیا۔ مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر میں مزید 28 ہزار بھارتی فوجی تعینات

سری نگر (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 28 ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔ بھارت کی جانب سے 10 ہزار فوج کی تعیناتی کے ایک ہفتے بعد مزید فوج بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق 280 سے زائد کمپنیوں کی پیراملٹری فوررسز وادی میں تعینات ہوں گی۔ مزید پڑھیں