سلمان شہباز اشتہاری قرار، جائیداد ضبط کرنے کا حکم

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کی احتساب عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ احتساب عدالت لاہور کے جج چوہدری امیر محمد خان نے نیب کی درخواست پر سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے مزید پڑھیں

ایران میں چور کے ہاتھ کی انگلیاں کاٹ دی گئیں

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں چوری کے جرم میں قید ایک ملزم کے ہاتھ کی چار کی انگلیاں کاٹ دی گئیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے شمالی صوبے مازندان کی ایک جیل میں چوری کے 28 مقدمات میں قید ایک ملزم کے ہاتھ کی چار انگلیاں کاٹ دی گئیں۔ ایران کے قوانین مزید پڑھیں

العزیزیہ ریفرنس کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی انسانی بنیادوں پر ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی اور ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جس کے بعد انسانی بنیادوں پر ان کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج ایک درخواست دائر کی مزید پڑھیں

لاہور ہائیکورٹ: سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور (ڈیلی اردو) لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے ملزم کو ملک میں یا بیرون ملک اپنا علاج اپنی مرضی کے ہسپتال میں کرانے کی اجازت دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر مزید پڑھیں

گلالئی اسماعیل کے والد ”پروفیسر اسماعیل“ 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں جنوبی ایشائی امور کی انچارج اور معاون سیکریٹری اسٹیٹ ایلس جی ویلز نے سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کے اہلِ خانہ کو ’مسلسل ہراساں کیے جانے کی اطلاعات‘ اور ان کے والد کی مبینہ حراست پر تفتیش کا اظہار کردیا۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ مزید پڑھیں

سپریم کورٹ: ‏حراستی مراکز کیخلاف پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

اسلام آباد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے خیبرپختونخوا ایکشن آرڈیننس 2019 کو غیرقانونی قرار دینے سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس قاضی محمد امین احمد اور جسٹس امین الدین پر مشتمل 3 رکنی عدالتی بینچ نے مزید پڑھیں

چوہدری شوگر ملز کیس: ‏لاہور ہائیکورٹ نے میاں نوازشریف کی طبی بنیاد پر ضمانت منظور کرلی

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی چوہدری شوگر مل کیس میں فوری درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، اس موقع پر سابق وزیراعظم کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف ہائی مزید پڑھیں

گلالئی اسماعیل کے والد ”پروفیسر اسماعیل“ کو پشاور ہائی کورٹ کے باہر سے اغوا کرلیا گیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) امریکہ میں مقیم پشتون تحفظ تحریک (پی ٹی ایم) کی رہنما گلالئی اسماعیل کے والد پروفیسر اسماعیل کو نامعلوم افراد نے پشاور ہائی کورٹ کی عمارت کے سامنے سے مبینہ طور پر اغوا کر لیا ہے۔ وائس آف امریکہ کے مطابق گلالئی اسماعیل کے والد پروفیسر محمد اسماعیل حکومتی اداروں کے مزید پڑھیں

بنگلہ دیش: مدرسے کی طالبہ ”نصرت جہاں رفیع“ کو زندہ جلانے کا جرم ثابت ہونے پر 16 افراد کو سزائے موت

ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیشی عدالت نے 19 سالہ طالبہ نصرت جہاں رفیع کے قتل میں ملوث 16 افراد کو سزائے موت سنادی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کی عدالت نے 7 ماہ بعد 19 سالہ طالبہ نصرت جہاں رفیع کے قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے طالبہ کو آگ لگانے والے 16 حملہ آوروں کو سزائے مزید پڑھیں

انسداد دہشت گردی عدالت: سانحہ ساہیوال کیس کے تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم

لاہور (ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ساہیوال کیس میں تمام ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا۔ فیصلہ ملزمان کے وکلاء کی سرکاری گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہونے اور مقتول ذیشان کے بھائی احتشام سمیت مجموعی طور پر 49 گواہوں کے بیان قلمبند مزید پڑھیں