سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل روکنے کا فیصلہ معطل کر دیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) سپریم کورٹ نے اکثریت رائے سے فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے مقدمات روکنے کا فیصلہ معطل کر دیا۔ اس سے قبل عدالت نے 23 اکتوبر کو یہ ٹرائل روکنے کا حکم دیا تھا، جسے آج معطل کیا گیا ہے۔ چھ رکنی بینچ میں صرف جسٹس مسرت ہلالی نے مزید پڑھیں

افغان بےدخلی کیس: ملک میں کوئی جاسوس آکر بیٹھ جائے اور دو سال بعد کہے گرفتار نہ کرو تو کیا ہوگا؟ جسٹس طارق

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کی سپریم کورٹ نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے لیے معاملہ لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔ جسٹس سردار طارق مسعود نے استفسار کیا کہ کل اگر ایک جاسوس پاکستان میں گھس مزید پڑھیں

بھارتی سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا حکومتی اقدام درست قرار دیدیا

نئی دہلی (ڈیلی اردو/وی او اے) بھارت کی سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کا حکومتی اقدام قانونی طور پر درست قرار دے دیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی قیادت میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے پیر کی صبح اتفاقِ رائے سے مزید پڑھیں

بلوچستان: تربت پولیس نے بالاچ بلوچ کے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف درج کرلیا

کوئٹہ (ڈیلی اردو/وی او اے) تربت پولیس نے بالاچ بلوچ اور دیگر تین افراد کے قتل کا مقدمہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں کے خلاف درج کرلیا ہے۔ بلوچستان کے شہر تربت کے سٹی تھانے میں بالاچ بلوچ کے والد مولا بخش کی مدعیت میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی اور مزید پڑھیں

اسلام آباد: منظور پشتین انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش، سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو وفاقی دارالحکومت میں درج ایک مقدمے میں تفتیش کے لیے اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ اسلام آباد پولیس نے منظور پشتین کو جمعرات کی صبح انسدادِ دہشت گردی عدالت کے مزید پڑھیں

امریکا، افغانستان کی جیلوں میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا ریپ کیا گیا، وکیل کلائیو اسٹیفورڈ کا انکشاف

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسٹیفورڈ نے انکشاف کیا کہ امریکا اور افغانستان کی جیلوں میں عافیہ صدیقی کا ریپ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ’جیو نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی جیل کے قیدیوں کے ہاتھوں ان گنت مزید پڑھیں

سندھ ہائی کورٹ : لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر تفتیشی افسر کو شوکاز جاری

کراچی (ڈیلی اردو) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو شوکاز جاری کر دیا۔ جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپوٹو نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے تفتیشی افسر کی عدم پیشی پر ایس ایس پی ساؤتھ مزید پڑھیں

بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کا دورۂ اسرائیل

تل ابیب (ڈیلی اردو/اے ایف پی/وی او اے) بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے۔ ان کا دورہ عسکریت پسند فلسطینی تنظیم حماس کے سات اکتوبر کے اسرائیل پر حملوں میں زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کے خاندانوں کی “درخواست ” پر ہوا ہے۔ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ مزید پڑھیں

سکھ رہنما کے قتل کی سازش: سینیئر بھارتی سرکاری اہلکار ملوث، امریکہ

واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/رائٹرز/اے پی) امریکی حکام نے نیو یارک میں مقیم ایک ممتاز سکھ علیحدگی پسند لیڈر کے قتل کے منصوبے میں ایک بھارتی شہری کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔ محکمہ انصاف کے مطابق بھارتی انٹیلیجنس کا ایک سینیئر فیلڈ افسر بھی قتل کی سازش میں ملوث تھا۔ امریکی محکمہ انصاف کی جانب مزید پڑھیں

دعویٰ نبوت کے بعد کمسن بیٹے کے قتل کا الزام: ’بھائی نے کہا انھیں خدا سے پیغامات مل رہے ہیں‘

لندن (ڈیلی اردو/بی بی سی) برطانیہ میں ایک عدالتی کارروائی کے دوران بتایا گیا ہے کہ اپنے تین ہفتے کے بچے کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ایک شخص کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی موت سے چند گھنٹے پہلے ذہنی توازن کھو چکا تھا۔ کادیس محمد نامی مزید پڑھیں