طالبان کا افغانستان میں خواتین ٹی وی میزبانوں کو چہرہ ڈھانپنے کا حکم

کابل (ویب ڈیسک) طالبان نے افغانستان میں ٹی وی نشریات کا حصہ بنانے والی تمام خواتین کو نشریات کے دوران چہرے کو نقاب سے ڈھانپنے کا حکم دیا ہے۔ افغان وزارت امربالمعروف ونہی عن المنکر کی جانب سے جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ اس کا اطلاق افغانستان میں تمام میڈیا اداروں میں مزید پڑھیں

حکومت نے بلوچستان کے لاپتہ افراد پر کمیشن کی تشکیل کا حکم چیلنج کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے بلوچستان کے لاپتہ افراد پر کمیشن کی تشکیل کا حکم چیلنج کردیا. رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے بلوچستان لاپتہ افراد کے معاملہ پر کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا گیا تھا، تاہم حکومت نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی مزید پڑھیں

اوکاڑہ میں چھری کے وار سے 35 سالہ احمدی نوجوان ہلاک

لاہور (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں جماعت احمدیہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کر دیا گیا ہے۔ مقتول کے ورثا نے الزام لگایا ہے کہ عبدالسلام کو مذہبی منافرت کی بنا پر قتل کیا گیا۔ تھانہ چوچک پولیس نے مقامی دینی مدرسے سے مزید پڑھیں

بھارت، ہندو انتہاپسندوں نے مسجد کو آگ لگا دی

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات کا سلسلہ جاری ہے، ریاست مدھیا پردیش کے ضلع نیمچ میں ہندو انتہا پسندوں نے مسجد کو آگ لگا دی۔ ہندو انتہا پسندوں نے علاقے میں درگاہ کے سامنے مورتی نصب کردی، انتہا پسندوں نے مسلمانوں کے گھروں پر پتھراؤ بھی کیا۔ رپورٹس مزید پڑھیں

بھارت: ہندو نشانیاں سامنے آنے کے بعد مسلمانوں کو مسجد میں محدود اجتماع کا حکم

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست اترپردیش کی ایک عدالت نے شمالی بھارت کی مشہور ترین مسجد میں سروے ٹیم کی جانب سے ہندو دیوتا شیو اور دیگر ہندو نشانیاں سامنے لانے کے بعد مسلمانوں کو مسجد میں محدود اجتماع کرنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق وکیل ایچ ایس مزید پڑھیں

صحافی مدثر نارو کیس: جبری طور پر لاپتہ افراد کے معاملے میں ریاست لا تعلق نظر آتی ہے، جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) لاپتہ صحافی مدثر نارو کی بازیابی کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ جبری طور پر لاپتہ افراد کے معاملے میں ریاست لاتعلق نظر آتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جبری طور پر لاپتہ افراد مزید پڑھیں

کراچی: صدر دھماکے کے بعد 15 سالہ لڑکی پرُ اسرار طور پر لا پتہ

کراچی (ڈیلی اردو) کراچی کے علاقے صدر میں ہونے والے دھماکے کے دوران ایک 15 سالہ سویرا نامی لڑکی کے لاپتہ ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں داؤد پوتا روڈ پر دھماکے کے بعد سے 15 سالہ سویرا نامی لڑکی پرُ اسرار طور پر لا پتہ ہوگئی مزید پڑھیں

سرینگر: کشمیر میں بھارتی فوجی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

سری نگر (ڈیلی اردو) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوجی نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کشمیر کے ضلع رمبان کے آرمی کیمپ میں فائرنگ کی آواز سے افسران کی دوڑیں لگ گئیں اور افراتفری مچ گئی۔ مزید پڑھیں

پاکستانی فوج نے تحریک طالبان پاکستان کے دو اہم کمانڈر افغان طالبان کے حوالے کردیے

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان نے، ریڈیو فری ایشیا/ریڈیو لبرٹی کے مطابق، تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کے چوٹی کے دو راہنماوں کو ان افغان طالبان کے حوالے کر دیا ہے جو دونوں فریقوں کے درمیان ثالثی کرتے رہے ہیں۔ اس اقدام کو عسکریت پسند گروپ کے ساتھ مذاکرات کی بحالی مزید پڑھیں

فلسطینی خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ کے جنازے پر اسرائیلی پولیس کا حملہ

غزہ (ڈیلی اردو/اے ایف پی/روئٹرز/ڈی پی اے) فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ کو رواں ہفتے گیارہ مئی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ جمعہ 13 مئی کو ان کے جنازے کے جلوس پر اسرائیلی پولیس نے حملہ کر کے اسے درہم برہم کر دیا۔ عالمی برادری نے اس کارروائی کی مذمت کی مزید پڑھیں