بھارت، ہندو انتہاپسندوں نے مسجد کو آگ لگا دی

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات کا سلسلہ جاری ہے، ریاست مدھیا پردیش کے ضلع نیمچ میں ہندو انتہا پسندوں نے مسجد کو آگ لگا دی۔ ہندو انتہا پسندوں نے علاقے میں درگاہ کے سامنے مورتی نصب کردی، انتہا پسندوں نے مسلمانوں کے گھروں پر پتھراؤ بھی کیا۔ رپورٹس مزید پڑھیں

بھارت: ہندو نشانیاں سامنے آنے کے بعد مسلمانوں کو مسجد میں محدود اجتماع کا حکم

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست اترپردیش کی ایک عدالت نے شمالی بھارت کی مشہور ترین مسجد میں سروے ٹیم کی جانب سے ہندو دیوتا شیو اور دیگر ہندو نشانیاں سامنے لانے کے بعد مسلمانوں کو مسجد میں محدود اجتماع کرنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق وکیل ایچ ایس مزید پڑھیں

صحافی مدثر نارو کیس: جبری طور پر لاپتہ افراد کے معاملے میں ریاست لا تعلق نظر آتی ہے، جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) لاپتہ صحافی مدثر نارو کی بازیابی کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ جبری طور پر لاپتہ افراد کے معاملے میں ریاست لاتعلق نظر آتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جبری طور پر لاپتہ افراد مزید پڑھیں

کراچی: صدر دھماکے کے بعد 15 سالہ لڑکی پرُ اسرار طور پر لا پتہ

کراچی (ڈیلی اردو) کراچی کے علاقے صدر میں ہونے والے دھماکے کے دوران ایک 15 سالہ سویرا نامی لڑکی کے لاپتہ ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں داؤد پوتا روڈ پر دھماکے کے بعد سے 15 سالہ سویرا نامی لڑکی پرُ اسرار طور پر لا پتہ ہوگئی مزید پڑھیں

سرینگر: کشمیر میں بھارتی فوجی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

سری نگر (ڈیلی اردو) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوجی نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کشمیر کے ضلع رمبان کے آرمی کیمپ میں فائرنگ کی آواز سے افسران کی دوڑیں لگ گئیں اور افراتفری مچ گئی۔ مزید پڑھیں

پاکستانی فوج نے تحریک طالبان پاکستان کے دو اہم کمانڈر افغان طالبان کے حوالے کردیے

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان نے، ریڈیو فری ایشیا/ریڈیو لبرٹی کے مطابق، تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کے چوٹی کے دو راہنماوں کو ان افغان طالبان کے حوالے کر دیا ہے جو دونوں فریقوں کے درمیان ثالثی کرتے رہے ہیں۔ اس اقدام کو عسکریت پسند گروپ کے ساتھ مذاکرات کی بحالی مزید پڑھیں

فلسطینی خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ کے جنازے پر اسرائیلی پولیس کا حملہ

غزہ (ڈیلی اردو/اے ایف پی/روئٹرز/ڈی پی اے) فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ کو رواں ہفتے گیارہ مئی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ جمعہ 13 مئی کو ان کے جنازے کے جلوس پر اسرائیلی پولیس نے حملہ کر کے اسے درہم برہم کر دیا۔ عالمی برادری نے اس کارروائی کی مذمت کی مزید پڑھیں

افغان طالبان نے مردوں اور عورتوں سمیت شادی شدہ افراد کو ایک ساتھ کھانے سے روک دیا

کابل (ڈیلی اردو) طالبان نے افغان شہرہرات میں مردوں اورعورتوں کے پارکوں میں ایک ہی وقت میں جانے سمیت ایک ساتھ کھانے پر پابندی عائد کردی، چاہے وہ میاں بیوی کیوں نہ ہوں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان شہر ہرات میں طالبان کے ایک عہدیدار ریاض اللہ سیرت نے کہا کہ حکام نے “ریستورانوں مزید پڑھیں

بھارتی ایجنسی کا داؤد ابراہیم کے دو قریبی ساتھیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے دو قریبی ساتھیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق این آئی اے کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ عارف ابو بکر شیخ اور شبیر ابو بکر مزید پڑھیں

روس کے ممکنہ جنگی جرائم کے باعث ایک ہزار افراد ہلاک، یو این اہلکار

جنیوا (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کی کمشنر برائے انسانی حقوق میشیل بیشیلٹ کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں یوکرینی دارالحکومت کییف کے قریب ایک ہزار لاشیں ملی ہیں۔ بیشیلٹ نے کہا کہ بہت سے ہلاک افراد روس کے ممکنہ جنگی جرائم کا نشانہ ہو سکتے ہیں۔ ویڈیو لنک کے ذریعے بیشیلٹ نے جنیوا میں مزید پڑھیں