سکھر بیراج سے مزید 2 لاوارث لاشیں برآمد، ایک ماہ میں تعداد 16 ہوگئی

سکھر (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے ضلع سکھر کے قریب سکھر بیراج سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سکھر بیراج سے آج مزید 2 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ تین روز کے دوران سکھر بیراج سے 9 افراد کی لاشیں ملی چکی ہیں۔ جبکہ ایک ماہ کے دوران سکھر بیراج سے 16 سے زائد لاشیں مزید پڑھیں

اے این ایف کا بہاولپور میں اہم کارروائی، سابق لیگی ایم پی اے کا بیٹا گرفتار، 4 من چرس برآمد

بہاولپور (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور کے علاقے کوثر کالونی میں انٹی نارکوٹکس فورس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 4 من چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اے این ایف ذرائع کے مطابق سابق ایم پی اے کے بیٹے طیب ایوب قریشی اور اس کے ساتھی سے تفتیش جاری ہے۔ اےاین مزید پڑھیں

پاکستان توہین مذہب کے الزام میں گرفتار یونیورسٹی پروفیسر جنید حفیظ کو رہا کرے: امریکی نائب صدر

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکہ کے نائب صدرمائیک پینس نے پاکستان پر زوردیا ہےکہ وہ توہین مذہب کے الزام میں گرفتار یونیورسٹی کے پروفیسر جنیدحفیظ کو رہا کرے ان کایہ مطالبہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب وزیراعظم عمران خان امریکہ کے دورے پر روانہ ہو چکے ہیں۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں منعقدہ مذہبی آزادی مزید پڑھیں

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، سب انسپکٹر غلام قادر شہید

کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے کراچی پولیس کا سب انسپکٹر شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے سب انسپکٹر غلام قادر کو شہید کردیا ہے۔ ایس ایس مزید پڑھیں

نیب کا شہباز شریف کو بڑا جھٹکا: شہباز شریف سمیت خاندان کے 150 بینک اکاؤنٹس منجمد

لاہور (ڈیلی اردو/ مانیٹرنگ ڈیسک ) نیب نے شہباز شریف سمیت ان کے اہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس منجمند کر دیئے جبکہ چوہدری شوگر ملز کیس میں نواز شریف کے تیسرے بھائی عباس شریف کے بیٹے یوسف عباس شریف کو بھی نیب نے طلبی کا نوٹس بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مزید پڑھیں

ایران نے تیل کی اسمگلنگ پر غیر ملکی جہاز قبضے میں لے لیا، عملے کے 12 ارکان گرفتار

تہران (ویب ڈیسک) ایران نے تیل کی اسمگلنگ کے الزام میں غیر ملکی بحری جہاز کو قبضے میں لے کر عملے کے 12 ارکان کو گرفتار کر لیا۔ حراست میں لیے گئے ٹینکر کا نام تو ظاہر نہیں کیا گیا لیکن جمعرات کو منظر عام پر آنے والی رپورٹس کے مطابق اس کے ذریعے ایرانی مزید پڑھیں

جاپان: کیوٹو میں اینیمیشن اسٹوڈیو میں آتش گیر مادے سے حملہ، 33 افراد ہلاک، 44 زخمی

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) جاپان میں مقامی اینی میشن اسٹوڈیو پر آتش گیر مادے سے حملے کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک جبکہ 44 افراد زخمی ہوگئے۔ ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص نے اسٹوڈیو میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جس مزید پڑھیں

اربوں روپےکا فراڈ کرنے والی ریورگارڈن، پیراڈائز اور روشن پاکستان ہائوسنگ سوسائٹی کا معاملہ تحقیقات کیلئے نیب کو ارسال

اسلام آباد ( محمد احسان) پارلیمان کی پبلک اکائونٹس ذیلی کمیٹی نے عوام کے ساتھ اربوں روپے کا فراڈ کرنے والی ریور گارڈن، پیراڈائز اور روشن پاکستان ہائوسنگ سوسائٹی کا معاملہ تحقیقات کیلئے نیب کو ارسال کر دیا ہے۔ جبکہ ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی بھی ہدایت کی ہے۔ کمیٹی مزید پڑھیں

جرمنی: شرپسندوں کے ایک ہفتے میں 7 مساجد پر حملے، قرآنی نسخے شہید کر دیئے

برلن (ویب ڈیسک) جرمنی کے شہر مونسٹر کے قریب واقع منڈن نامی قصبے میں نامعلوم شرپسندوں نے مسجد پر حملہ کر دیا، مسجد کی بے حرمتی کرتے ہوئے نقصان پہنچایا اور وہاں موجود قرآن پاک کے نسخوں کو شہید کردیا۔ جرمن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مجرمانہ اور شرپسندانہ ذہنیت کے حامل افراد نے ترک مزید پڑھیں

نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرلیا

لاہور (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی کو مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے اربوں روپے کے ٹھیکے دینے کے کیس میں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے ٹھوکر نیاز مزید پڑھیں