بلوچستان: تربت میں 2 گروپوں میں مسلح تصادم، پانچ افراد ہلاک

کیچ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد کےمطابق دو گروپوں میں مسلح تصادم کا واقعہ تربت کے علاقے زمران میں پیش آیا جہاں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ مسلح مزید پڑھیں

پاکستانی اور برطانوی فورسز کا سانگلہ ہل میں مشترکہ آپریشن، اہم ملزم گرفتار

اسلام آباد (ڈیلی اردو) برطانیہ سے فرار ہونے والا بچوں سے زیادتی کا اہم مجرم پاکستان میں‌ گرفتار کر لیا گیا. تفصیلات کے مطابق پاکستانی اور برطانوی اہلکاروں‌ نے پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب کی تحصیل سانگلہ ہل میں مشترکہ آپریشن کیا، جس میں یہ گرفتاری عمل میں آئی۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق اخلاق مزید پڑھیں

سانحہ ساہیوال: گرفتار سی ٹی ڈی اہلکاروں نے 4 افراد کو قتل کرنے سے انکار کردیا

ساہیوال (ڈیلی اردو) سانحہ ساہیوال میں گرفتار سی ٹی ڈی اہلکاروں نے گاڑی پر فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کرنے سے انکار کردیا اور کہا نہ گاڑی پر فائرنگ کی نہ ہی کہیں سے فائرنگ کا حکم ملا، چاروں افراد موٹرسائیکل سوار ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے، انھوں نے تو صرف جوابی فائرنگ مزید پڑھیں

جےآئی ٹی کو نہیں مانتا، شناخت پریڈ میں نہیں آؤں گا، مقتول خلیل کے بھائی کا دوٹوک جواب

ساہیوال (ڈیلی اردو) سانحہ ساہیوال کے مدعی جلیل نے جے آئی ٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دو ٹوک کہا کہ جےآئی ٹی کو نہیں مانتا، شناخت پریڈ میں نہیں آؤں گا، بلاجواز عینی شاہدین کو تنگ کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ ساہیوال کے ملزمان کی چوتھے روز بھی شناخت مزید پڑھیں

جرمنی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 3 عراقی گرفتار، اسلحہ اور بارود برآمد

برلن(ویب ڈیسک) جرمن پولیس نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے 3 افراد کو کرفتار کر لیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کے صوبے شلیسوگ ہولشنائن میں جرمن پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار تینوں دہشت گرد عراقی باشندے ہیں اور حملے مزید پڑھیں

سعودی عرب میں کرپشن میں ملوث 126 سرکاری ملازمین معطل

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں کرپشن میں ملوث 126 سرکاری ملازمین کو معطل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں بلدیاتی اور دیہاتی امور کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں 126 ملازمین کو بدعنوانی میں ملوث ہونے کے سبب کام سے روک دیا گیا ہے۔ عرب میڈیا مزید پڑھیں

کوئٹہ: مدرسے میں فائرنگ، 2 طلبا جاں بحق

کوئٹہ (ڈیلی اردو )‏پشتون آباد کے علاقے میں مدرسے میں کلاشنکوف چیک کرتے ہوئے فائرنگ سے 2 طلبا جاں بحق ہو گئے ہیں تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مٹھا چوک پشتون آباد میں حافظ ظاہر کے مدرسے میں کلاشنکوف چیک کرنے کے دوران فائرنگ سے دو طالب علم جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مزید پڑھیں

مغوی نیوروسرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل پانچ کروڑ تاوان دے کر رہا

کوئٹہ (ڈیلی اردو) کوئٹہ میں اغواء ہونے کے 48 دن بعد رہا ہو کر اپنے گھر واپس پہنچنے والے نیوروسرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کا کہنا ہے کہ وہ 5 کروڑ روپے تاوان دینے کے بعد رہا ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاؤن سے گزشتہ ماہ 18 دسمبر مزید پڑھیں

لاہور: بیمار بچے کی ماں کا میو ہسپتال میں ریپ، مقدمہ درج

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور کے میو ہسپتال میں کم سن بیٹے کے علاج کی غرض سے آنے والی ماں کا ہسپتال ملازم نے ریپ کردیا۔ ہسپتال کے سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد خاتون کو میو ہسپتال کے البرٹ وکٹر ہسپتال (اے وی ایچ) کے دفتر میں لے کر گئے جہاں ان میں سے ایک سے خاتون مزید پڑھیں

کوئٹہ سے اغوا نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل 48 روز بعد رہا

کوئٹہ (ڈیلی اردو) کوئٹہ سے اغوا ہونے والے نیورو سرجن ابراہیم خلیل 48 روز بعد رہا ہوکر گھر واپس پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق نامعلوم اغوا کار ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو بلوچستان کے علاقے چمن میں مال روڈ پر چھوڑ کر چلے گئے۔ ڈاکٹر ابراہیم خلیل کے اہلخانہ نے ان کی بازیابی کی تصدیق کردی مزید پڑھیں