تہران: ‏ایرانی پارلیمنٹ نے امریکی افواج کو دہشت گرد قرار دے دیا

تہران (ڈیلی اردو) امریکی ڈرون حملے میں شہید ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے واقع کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کی جانب سے امریکی فوج کو دہشت گرد قرار دینے کا بل منظور کیا گیا ہے۔ قومی سلامتی کونسل کو ہدایت دیتے ہوئے سپریم لیڈر آیت اﷲ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کی مزید پڑھیں

قاسم سلیمانی کی شہادت: امریکا مجھے بھی ڈرون طیارے سے نشانہ بنا سکتا ہے، مہاتیر محمد

کوالالمپور (ڈیلی اردو) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے مسلمان ممالک سے کہا ہے کہ وہ بیرونی خطرات کا مقابلہ اور ان سے محفوظ رہنے کے لیے متحد ہو جائیں۔ کوئی بھی محفوظ نہیں اور کسی کی کہی ہوئی سخت بات کسی کو اگر پسند نہیں آتی تو وہ کسی دوسرے ملک کے ڈرون حملے مزید پڑھیں

سلیمانی کی شہادت: امریکا سعودی ایران صلح نہیں چاہتا اسی لئے ایران کے اہم ترین جنرل کو مار دیا، عراقی وزیراعظم

بغداد (ڈیلی اردو/این این آئی) نگران عراقی وزیراعظم عادل المہدی نے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کا قتل سیاسی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی قتل کیے جانے والے روز ایران کا سعودی عرب کے لیے ایک اہم پیغام لے کر بغداد پہنچے مزید پڑھیں

قاسم سلیمانی کے جنازے میں ترکی، فلسطین اور افغانستان سمیت غیر ملکی سفیروں کی شرکت

تہران (ڈیلی اردو/ ارنا) ایران میں تعینات غیرملکی سفیروں نے شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے جنازے میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق، پیر کی صبح ایرانی دارالحکومت تہران میں القدس فورس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ قائد انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای مزید پڑھیں

امریکا ایران کشیدگی: پاکستان اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال ہونے نہیں دے گا: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری ،شفقت محمود، مزید پڑھیں

ایران پر حملے کیلئے کانگریس کی منظوری درکار نہیں: امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر کسی حملے کے لیے انہیں امریکی کانگریس کی منظوری درکار نہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے تازہ بیان میں ڈیمو کریٹس سمیت ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات ہی مزید پڑھیں

ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کے سر کی قیمت 80 ملین ڈالر مقرر کر دی

تہران (ڈیلی اردو) ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے مقتول سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شمال مشرقی شہر مشہد میں اتوار کو نمازِ جنازہ ادا کی گئی ہے، ان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے۔ مقتول قاسم سلیمانی کی نمازجنازہ کی امامت کرنے والے عالم نے امریکی مزید پڑھیں

ایران امریکا کشیدگی: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کو ٹیلیفون کر کے خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم سید شاہ محمود قریشی نے ایران کے ہم منصب جواد ظریف سے ٹیلیفونک رابطہ مزید پڑھیں

عراق نے امریکا سے سیکیورٹی معاہدہ ختم کردیا، غیر ملکی افواج کے انخلا کی قرارداد منظور

بغداد (ڈیلی اردو) عراقی پارلیمنٹ نے بغداد میں ایک امریکی ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی کمانڈر سمیت دیگر افراد کی شہادت کے بعد تمام غیر ملکی افواج کے ملک سے انخلا کے بارے میں ایک قرار داد منظور کرتے ہوئے سیکیورٹی معاہدہ بھی ختم کردیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مزید پڑھیں

بغداد میں امریکی سفیر وزارتِ خارجہ میں طلب، عراق کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج

بغداد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) عراق کی وزارتِ خارجہ نے بغداد میں متعیّن امریکی سفیر کو طلب کیا ہے اور ان سے عراق کی خود مختاری کی خلاف ورزی پر سخت احتجاج کیا ہے۔ وزارتِ خارجہ نے اتوار کو ایک بیان میں عراق میں امریکا کے فضائی حملوں کو ملک کی خود مختاری کی ننگی خلاف مزید پڑھیں