پاکستان کی سرزمین کو ایران کیخلاف استعمال کیا تو امریکی مفادات کو نقصان پہنچایا جائیگا: شہنشاہ نقوی

کراچی (ڈیلی اردو) پاکستان کے معروف شیعہ عالم دین سید شہنشاہ حسین نقوی نے سپاہ قدس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کے امریکا کے دہشت گردانہ اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے سپاہ قدس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی مظلومانہ شہادت کے موقع پر کراچی میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں مزید پڑھیں

شہید سلمان تاثیر انتہا پسندی کے خلاف آہنی دیوار بنے رہے: بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ شہید سلمان تاثیر انتہا پسندی کے خطرات کے آگے کمزور طبقات کے حقوق و تحفظ کے لیے آہنی دیوار بن کر کھڑے رہے۔ پی پی رہنما اور سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی نویں برسی پر انہیں خراج عقیدت مزید پڑھیں

قاسم سلیمانی کو جنگ روکنے کیلئے نشانہ بنایا: امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن (ڈیلی اردو) عراقی دارالحکومت بغداد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب امریکی حملے میں سلیمانی کی شہادت کی امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے تصدیق کے بعد صدر ٹرمپ نے فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ ‘مار آ لاگو’ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے پہلی مرتبہ بات کرتے ہوئے کہا: ’’ان کا ملک دنیا کے سرکردہ مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، وزرا کے قلم دان تبدیل، 9 معاون خصوصی بھی مقرر

پشاور (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ میں توسیع اور تبادلون کے ساتھ قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان کو بھی شامل کرلیا گیا۔ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والا اقبال وزیر کو صوبائی وزیر بنادیا گیا ہے اور ان کو ریلیف کا مزید پڑھیں

ہزاروں امریکیوں کا قاتل قاسم سلیمانی کو بہت پہلے قتل کر دینا چاہیے تھا: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی ہزاروں امریکیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے اس لیے قدس فورس کے سربراہ کو بہت پہلے ہی قتل کر دینا چاہیے تھا۔ عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کی مزید پڑھیں

قاسم سلیمانی استقامت کے علمبردار تھے، جن کا پرچم ہمیشہ لہراتا رہے گا: ایرانی صدر روحانی

تہران (ڈیلی اردو/ارنا) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید سلیمانی عزت و استقامت کے علمبردار تھے جن کا پرچم تا ابد سربلند رہے گا۔ پرچم عزت و پایداری سردار قاسم سلیمانی مزید پڑھیں

جمعیت علماء اسلام (ف) کا آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی مخالفت کا اعلان

اسلام آباد (نمائندہ ڈیلی اردو) جمیعت علمائے اسلام (ف) نے آرمی ایکٹ پر قانون سازی سے لاتعلق رہنے کا اعلان کردیا۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی مخالفت اور بھرپور مزاحمت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے مزید پڑھیں

قاسم سلیمانی کی شہادت: امریکی وزیر خارجہ کا آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ

واشنگٹں (ڈیلی اردو) ایرانی سپریم لیڈر کے اعلان کے بعد صورت حال کو بگڑنے سے بچانے کے لیے امریکہ نے خطے کے ممالک سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے آج افغانستان کے صدر اشرف غنی اور پاکستان کے آرمی چیف سے بات کی۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے آرمی مزید پڑھیں

امریکا نے پاکستان کو وارننگ دی اور دوسرے دن ایرانی جنرل کو مار دیا: سینیٹر رحمان ملک

اسلام آباد (ڈیلی اردو) امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی پر پاکستان کے رد عمل پر سینیٹ میں بحث کی گئی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عدم موجودگی پر قائد ایوان شبلی فراز نے پاکستان کا ردعمل پڑھ کر سنایا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ امریکا اور ایران کی صورتحال کو مانیٹر کر رہے مزید پڑھیں

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، جماعت اسلامی نے مخالفت کردی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سینیٹر سراج الحق کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ایوان میں سب سے اہم کام قانون سازی ہوتا ہے، ملک کے مفاد کو اولین ترجیح مزید پڑھیں