ایبٹ آباد: پولیس نے جھڑپ میں 10 کارکنان کو قتل کردیا، تحریک لبیک پاکستان کا دعویٰ

ایبٹ آباد (ڈیلی اردو) تحریک لبیک پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ اتوار کی رات ضلع ایبٹ آباد کے گاؤں چنبہ کے مرکزی پل پر تصادم کے دوران پولیس نے اس کے 10 کارکنان کو قتل اور سیکڑوں کو زخمی کردیا۔ ڈان نیوز کے مطابق دوسری جانب پولیس نے ٹی ایل پی ورکرز کی اموات مزید پڑھیں

آسٹریلیا نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

سڈنی (ڈیلی اردو/وی او اے) آسٹریلیا نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ آسٹریلیا کے وزیرِ خارجہ پینی وونگ نے منگل کو اعلان کیا کہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت گزشتہ حکومت نے تسلیم کیا تھا تاہم موجودہ حکومت اسے اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہیں کرتی۔ #BREAKING Australia مزید پڑھیں

طالبان کے مظالم کے شکار افغانوں کیلئے جرمنی کا نیا پروگرام

برلن (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) جرمنی نے طالبان کے ظلم و ستم کے شکار افغان شہریوں کی نقل مکانی کے لیے ایک نیا پروگرام متعارف کرایا ہے۔ افغانستان میں سول سوسائٹی کے ارکان اور اقلیتوں کو سب سے زیادہ خطرات سے دوچار سمجھا جاتا ہے۔ جرمن وزارت خارجہ اور داخلہ نے طالبان کے ظلم و ستم مزید پڑھیں

یورپی یونین نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

برسلز (ڈیلی اردو) یورپی یونین نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ ایران میں 22 سالہ کُرد خاتون کی ہلاکت پر مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن اور طاقت کے بھر پُور استعمال پر یورپی یونین نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں ۔یورپی یونین نے حکومتی حراست میں مہسا امینی کی ہلاکت کے مزید پڑھیں

اسرائیلی فوج کی فائرنگ مزید ایک فلسطینی ہلاک

مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو/آئی این پی) فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی ہلاک ہوگیا۔ فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا  شمال مغربی کنارے کے شہر نابلس کے نزدیک قراوت بنی حسن میں ہونے والی جھڑپوں میں دو فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔ 30 سالہ مزید پڑھیں

افغانستان میں سنگسار کی سزا سے بچنے کیلیے لڑکی نے خودکشی کرلی

کابل (ویب ڈیسک) افغانستان کے صوبہ غور میں طالبان اہلکار نے ایک لڑکی کو سنگسار کرنے ہی والے تھے کہ اس نے اسکارف سے اپنا گلا گھونٹ کر خودکشی کرلی۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افعانستان کے صوبہ غور میں پسند کی شادی کے لیے گھر سے فرار ہونے والے جوڑے کو طالبان اہلکاروں مزید پڑھیں

بھارت: ہندو انتہا پسندوں نے قطب شاہی مسجد میں بت رکھ دیئے

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کی مساجد پر حملوں کی منظم مہم جاری ہے۔ بھارتی شہر حیدر آباد دکن کی قطب شاہی مسجد میں بت رکھ دیے گئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہندو انتہاپسند مرد اور خواتین گیٹ توڑ کر زبردستی  قطب شاہی مسجد میں داخل ہوئے مزید پڑھیں

بنگلہ دیش میں پناہ گزین کیمپ پر حملہ، 2 روہنگیا رہنما ہلاک

ڈھاکا (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اے پی/ڈی پی اے) پولیس کے مطابق روہنگیاؤں کے ایک گروپ نے بنگلہ دیش میں دو روہنگیا پناہ گزین کیمپوں کے رہنماوں پر حملہ کر دیا۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ میانمار میں فوجی جنتا سے جنگ کرنے والے ایک باغی گروپ کا ان ہلاکتوں سے تعلق ہو سکتا ہے۔ مزید پڑھیں

بلوچستان کے سابق چیف جسٹس قاتلانہ حملے میں ہلاک

کوئٹہ (ڈیلی اردو) سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نور محمد مسکان زئی خاران میں قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خاران میں سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نور محمد مسکانزئی نامعلوم افراد کے حملے میں شدید زخمی ہوئے۔ ڈی آئی جی نذیر کرد کے مطابق محمد نور مسکان زئی پر مسجد میں نماز مزید پڑھیں

بھارت: شرپسندوں کا نئی دہلی میں مسجد پر حملہ، نمازیوں پر تشدد اور لوٹ مار

نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بھارت کے قومی دارالحکومت دہلی کے نواح میں ایک گاؤں کی مسجد پر ہندوؤں نے حملہ کر کے نمازیوں کو مارا پیٹا اور مسجد کو لوٹ لیا۔ ہندو شدت پسند گروپوں نے مسلمانوں کو علاقے سے نکال باہر کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔ یہ واقعہ بھارتی دارالحکومت کے مضافات مزید پڑھیں