الشیخ عادل بن سالم الکلبانی: سابق امام کعبہ اب سعودی فلم ‘کومبیٹ فیلڈ’ میں نظر آئیں گے

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امام کعبہ الشیخ عادل بن سالم بن سعید الکلبانی حال ہی میں سعودی عرب میں منعقد ہونے والے تفریحی میلے ریاض سیزن 2021 ’کومبیٹ فیلڈ‘ زون کی پروموشن کے لیے بننے والی اشتہاری فلم میں فٹبال اسٹارز اور دیگر آرٹسٹ کے ہمراہ نظر آئے۔ لا تجوووووووووون ?❤️??https://t.co/ZosrfKMOZ9 pic.twitter.com/V48ED3UfsI — TURKI ALALSHIKH مزید پڑھیں

جنوبی افریقہ کا اسرائیل میں’ مس یونیورس’ تقریب کا بائیکاٹ

کیپ ٹاؤن (ڈیلی اردو/اے ایف پی) جنوبی افریقہ کی حکومت نے اسرائیل میں ہونے والے’ مس یونیورس’ کے مقابلے میں شرکت کرنے کے منتظمین کے فیصلے سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ جنوبی افریقہ کی حکومت نے مزید پڑھیں

یمن: حوثیوں کی عدالت نے ‘بے حیائی’ پر مقامی ماڈل کو 5 سال قید کی سزا سنا دی

صنعاء (ڈیلی اردو) یمن میں جواں سال ماڈل کو بے حیائی پھیلانے کے الزام میں سزا سنادی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حوثی فورسز نے 20 سالہ ماڈل انتصار الحمادی کو فروری میں حراست میں لیا تھا اور ان پر بے حیائی پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ Houthi-run court jails Yemeni model مزید پڑھیں

بھارت: ویب سریز’آشرم’ کے سیٹ پر شدت پسند ہندو تنظیم بجرنگ دل کا حملہ

نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) پرکاش جھا کی ہدایت میں بننے والی ویب سریز ‘آشرم’ کے سیٹ پر شدت پسند ہندو تنظیم بجرنگ دل کے حملے کی مختلف حلقوں نے مذمت کی ہے۔ آر ایس ایس کے سربراہ نے چند دنوں قبل ہی ویب سریز دکھانے والے او ٹی ٹی پر سوالات اٹھائے تھے۔ ہندو مزید پڑھیں

منشیات کیس: بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کی درخواست مسترد

ممبئی (ڈیلی اردو/بی بی سی) ممبئی کی عدالت نے منشیات کے مقدمے میں بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کی درخوات مسترد کرتے ہوئے ان کے جسمانی ریمانڈ میں 7 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔ آریان خان کے ساتھ ارباز مرچنٹ اور منمن دھمیچا کے ریمانڈ میں بھی مزید پڑھیں

کامیڈی کنگ عمر شریف جرمنی میں انتقال کر گئے

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان میں مزاحیہ تھیٹر کی دنیا پر ایک عرصے تک راج کرنے والے فنکار عمر شریف جرمنی میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 61 برس تھی اور وہ عارضۂ قلب سمیت کئی بیماریوں میں مبتلا تھے۔ عمر شریف کو علاج کی غرض سے 28 ستمبر کو پاکستان مزید پڑھیں

درجنوں افغان فنکار پناہ کی تلاش میں پاکستان پہنچ گئے

پشاور (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) حاليہ دنوں ميں درجنوں افغان فنکاروں نے پاکستان کا رخ کيا ہے۔ طالبان کے خوف ميں مبتلا يہ فنکار صوبہ خيبر پختونخوا کے مختلف علاقوں ميں پہنچے اور مقامی حکام اور افراد نے انہيں کُھلے دل سے قبول کيا۔ افغانستان ميں طالبان کی حکومت کے قيام کے بعد درجنوں افغان فنکار مزید پڑھیں

صوابی: معروف پشتو گلوکار کفایت شاہ باچہ مسجد کے اندر قتل

صوابی (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں مسجد کے اندر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف پشتو گلوکار کفایت شاہ باچہ ہلاک جبکہ بچہ شدید زخمی ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوابی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مشہور پشتو گلوکار کفایت شاہ باچہ کو قتل کردیا، مقتول نماز جمعہ پڑھنے مزید پڑھیں

طالبان نے لوک فنکار کو سر پر گولی مار کر قتل کر دیا

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبے بغلان میں مشہور لوک فنکار فواد اندرابی کو طالبان جنگجوؤں نے دو روز قبل ان کے گھر میں گھس کر گولی مار کر قتل کردیا۔ امریکی خبر رساں ادارے ’’اے پی‘‘ کے مطابق طالبان نے بغلان کے ضلع اندراب میں لوک گلوکار اور موسیقار فواد اندرابی کے سر پر مزید پڑھیں

طالبان نے معروف کامیڈین خاشہ زوان کے قتل کا اعتراف کرلیا

کابل (ڈیلی اردو) ترجمان طالبان نے کہا ہے کہ مقامی کامیڈین نذر محمد المعروف خاشہ زوان کے قتل میں ملوث اپنے دو جنگجوؤں کو گرفتار کرلیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے قندھار کے ٹک ٹاکر خاشہ زوان کے طالبان کے ہاتھوں قتل کا اعتراف کرتے ہوئے تصدیق مزید پڑھیں