کراچی پولیس ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردوں کا حملہ، دو پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک

کراچی (ڈیلی اردو) پاکستان کے شہر کراچی کے پولیس ہیڈ آفس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جب کہ زوردار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر حملہ آوروں نے کراچی پولیس آفس(کے پی او) کو جمعے کی شب مزید پڑھیں

فوج کے خلاف مہم چلانے کا الزام: پاکستان تحریکِ انصاف کےکارکن کو 5 برس قید کی سزا

فیصل آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے شہر فیصل آباد کی عدالت نے فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن کو پانچ برس قید کی سزا سنا دی ہے۔ سزا پانے والے سکندر زمان کی عمر 30 سال ہے جن پر الزام مزید پڑھیں

افغانستان: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دھڑوں میں جھڑپ، کمانڈوں سمیت 8 دہشت گرد ہلاک

کابل (ڈیلی اردو) کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دو دھڑوں میں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ افغان انٹیلی جنس کے ذرائع کے مطابق صوبہ کنڑ میں تحریک طالبان پاکستان کے محسود گروپ اور جماعت الاحرار کے درمیان مسلح جھڑپ ہوئی، دونوں جانب سے 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک مزید پڑھیں

چیچہ وطنی: کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس میں دھماکا، خاتون ہلاک، 3 افراد زخمی

چیچہ وطنی (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع چیچہ وطنی میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا جعفر ایکسپریس کی بوگی نمبر 4 میں ہوا، دھماکے میں ایک خاتون کے ہلاک اور 3 مزید پڑھیں

پاکستانی طالبان تیزی سے خطرہ بن کر سامنے آئے ہیں، امریکی تھنک ٹینک

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کے دوران پاکستانی طالبان تیزی سے خطرہ بن کر سامنے آئے ہیں۔ امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ افغان طالبان، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی حمایت ترک نہیں کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق کابل کی اسلام مزید پڑھیں

سکیورٹی خدشات: پاکستان میں چین کا ‘قونصلر سیکشن’ غیر معینہ مدت کیلئے بند

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) چین نے پاکستان میں سیکیورٹی صورتِ حال کے پیشِ نظر اپنے شہریوں اور چینی کمپنیوں کو انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے جب کہ تیکنیکی وجوہات کی بنا پر سفارت خانے میں اپنا قونصلر سیکشن بھی بند کر دیا ہے۔ چین کی وزارتِ خاجہ کے قونصلر ڈپارٹمنٹ کی مزید پڑھیں

سیف العدیل: القاعدہ کا نیا سربراہ اپنا گروپ ایران سے چلا رہا ہے، اقوام متحدہ

واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکہ کی طرف سے کابل میں ایک فضائی حملے میں القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت کے چھ ماہ سے زائد عرصے کے بعد، اس دہشت گرد گروپ کی قیادت خاموشی سے ایران منتقل ہو گئی ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں، جو رکن ریاستوں کی انٹیلی مزید پڑھیں

افغان طالبان کا دارالحکومت کابل میں داعش کے ٹھکانے پر چھاپہ، کئی ارکان ہلاک

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ طالبان کی سیکیورٹی فورسز نے دارالحکومت کابل میں اسلامک اسٹیٹ یا داعش کے ایک ’’ٹھکانے‘‘ پر چھاپہ مار کر عسکریت پسند گروپ کے کئی ارکان کو ہلاک کر دیا ہے۔ Looks like the Taliban have carried out a raid against an ISKP مزید پڑھیں

جیکب آباد میں سکیورٹی اداروں کی کارروائی، سی ٹی ڈی افسر سمیت 3 ملزمان سے بھاری اسلحہ برآمد

جیکب آباد (ڈیلی اردو) قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے صوبہ سندھ کے ضلع جیکب آباد میں کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی کے افسر سمیت تین افراد کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق برآمد اسلحہ میں 3 گولے، راکٹ لانچر، کلاشنکوف اور میگزین شامل ہیں۔ پولیس کے مزید پڑھیں

ڈیرہ غازی خان سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشت گرد گرفتار، خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد

لاہور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے ضلع ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1625815708863963143?t=rjmHdMKuw_u4hQSO_ooYnQ&s=19 ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے جن سے بارودی مواد، خودکش جیکٹ مزید پڑھیں