شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک، 3 گرفتار

میرانشاہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع قبائلی شمالی وزیرستان میں بانڈہ پل کے قریب سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک اور تین کو گرفتار کرلیا۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔

قومی اسمبلی کے رکن علی وزیر مقدمات میں ضمانت ہونے کے باوجود بھی جیل میں کیوں؟

کراچی (ڈیلی اردو/وی او اے) قبائلی جنوبی وزیرستان سے قومی اسمبلی کے رکن علی وزیر کو تمام مقدمات میں ضمانت اور ایک کیس میں بری کرنے کے فیصلے کے ایک ہفتے سے زائد گزر جانے کے باوجود بھی رہائی نہیں مل سکی ہے۔ علی وزیر کے خلاف مجموعی طور پر 19 مقدمات درج تھے جن مزید پڑھیں

بلوچستان: دکی میں مشکوک گاڑی روکنے پر فائرنگ سے پولیس افسر ہلاک

کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع دکی میں مشکوک گاڑی روکنے پر مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس سے پولیس افسر ہلاک ہوگیا۔ پولیس کےمطابق دکی میں پولیس نے ایک مشتبہ گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، جس پر کار میں سوار مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں مزید پڑھیں

ڈیرہ غازی خان سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشت گرد گرفتار

ڈی جی خان (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے ڈیرہ غازی خان کو بڑی تباہی سے بچالیا۔ سی ٹی ڈی نے ڈیرہ غازی خان سے کالعدم تجریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گردوں سبحان اللہ الیاس اور مسعود الرحمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، مزید پڑھیں

اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ پر بمباری

غزہ (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی پر ایک مرتبہ پھر فضائی حملے کیے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کی علی الصبح کئی فضائی حملے کیے گئے جس میں فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فضائی حملے غزہ مزید پڑھیں

بنوں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 ٹارگٹ کلرز گرفتار

بنوں (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے تین ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے اور تینوں دہشت گرد رات کے وقت کار مزید پڑھیں

ٹانک میں پولیس نے تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا

ٹانک (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے تھانہ گومل پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملےکو پولیس نے ناکام بنا دیا۔ جنوبی وزیرستان سے ملحقہ ضلع ٹانک کے تھانہ گومل پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، پولیس نے بروقت فائرنگ کا جواب دیتے ہوئے حملہ پسپا کردیا۔ پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان 15 مزید پڑھیں

پنجاب سے ٹی ٹی پی اور داعش کے 9 دہشت گرد گرفتار، خودکش جیکٹ اور دھماکا خیز مواد برآمد

لاہور (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئےکالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 9 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں عفان، کاشف، جواد سعید، ثاقب الیاس، سبز علی، داؤد شاہ مزید پڑھیں

مودی تیسری مرتبہ الیکشن جیت کر بھارت کو ہندو ملک قرار دے گا، نیویارک ٹائمز

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے مودی کا بھارت کو ہندو ملک بنانے کا منصوبہ بے نقاب کردیا۔ عالمی میڈیا نے بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی پر خطرے کی گھنٹی بجادی، بی بی سی کے بعد نیویارک ٹائمز بھی مودی سرکارکے خلاف بول پڑا اور کہا کہ نہرو کا سیکولر بھارت مزید پڑھیں

بلوچستان: چمن میں لیویز فورس کے رسالدار میجر کے کوارٹر کے باہر نصب بم ناکارہ بنادیا گیا

چمن (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں ریلوے اسٹیشن کے قریب لیویز رسالدارمیجر کے کوارٹر کے گیٹ کے ساتھ موجود بم کو پاک فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔ پولیس حکام کے مطابق چمن ریلوے اسٹیشن کے ساتھ گورنمنٹ گرلز کالج کے قریب لیویز رسالدار میجر عزیز احمد خان کے مزید پڑھیں