سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں 24 گھنٹوں میں 23 احتجاجی مظاہرے

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی اخبار نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کے بعد مقبوضہ وادی میں 20 اگست کے بعد دوسری مرتبہ بڑی تعداد میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی تقریر کے فوری بعد کشمیری نوجوان سینکڑوں کی تعداد میں سڑکوں پر نکلے اور سری نگر کے مختلف علاقوں احتجاجی مظاہرے کیے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ صرف سری نگر میں 24 گھنٹوں کے دوران 23 احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں سے رات میں 15 اور دن کی روشنی میں 8 احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق نوجوانوں نے مسجدوں کے اسپیکر سے بھارت مخالف اور آزادی کے نعرے بھی لگائے اس دوران سورہ، لال بازار سمیت مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز نے مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ بھی کی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عمران خان کی تقریر کے بعد وادی میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں