ڈاکٹر عدنان نے نوازشریف کو خون پتلا کرنے والی دوا دی: ترجمان نیب کا دعویٰ

لاہور (ڈیلی اردو) سابق وزیراعظم کے پلیٹلیٹس کم ہونے پر نیب کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔

ترجمان نیب کے مطابق نوازشریف کا ڈینگی ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے، پلیٹ لیٹس کی کمی ادویات کا اثر ہوسکتی ہیں۔

نیب حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر عدنان نے نوازشریف کو خون پتلا کرنے کی ادویات تجویز کی تھیں، ہوسکتا ہے کہ ڈاکٹر عدنان کی جانب سے خون پتلا کرنے والی دوا دینے سے پلیٹلیٹس کم ہوئے تاہم اب سابق وزیراعظم کی طبیعت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی جانب سے سولہ اکتوبر کو ڈی جی نیب لاہور کو لکھا گیا، خط اب تک نے حاصل کرلیا ہے۔

خط میں نواز شریف کے میڈیکل چیک اپ کے لیے اجازت طلب کرتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ نواز شریف انتہائی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہیں اور انہیں خصوصی علاج کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عدنان کے مطابق نیب آفس میں نواز شریف کے میڈیکل چیک اپ کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، میڈیکل چیک اپ کی اجازت نہ دینا آئینی، قانونی اور ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔

نواز شریف کے ذاتی معالج کا اپنے خط میں کہنا تھا کہ نواز شریف کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں نیب کو تیار رہنا چاہیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں