نواز شریف بیرون ملک جہاں سے چاہیں علاج کرا سکتے ہیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

ملتان (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے پاکستان سے توجہ ہٹانے کے لیے بابری مسجد کا فیصلہ اس دن دیا جب کرتار پور راہ داری کا افتتاح ہو رہا تھا۔ نواز شریف کی طبیعت خراب ہے وہ جہاں علاج کروانا چاہیں کروا سکتے ہیں۔

ملتان میں عید میلاد النبی کے حوالے سے تقریب میں شرکت کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج کا دن پوری امت کے لیے خوشی کا دن ہے۔ سب لوگ حضرت محمدﷺ کی ولادت کا جشن منا رہے ہیں اور کمشیر میں کرفیو نافذ ہے۔ اگر مودی کشمیر میں مظالم بند کردے اور کرفیو ہٹا دے تو ہم بھی ان کا شکریہ ادا کریں گے۔ بابری مسجد کا فیصلہ بھارت نے ٹھیک اس دن دیا جس دن کرتار پور راہ داری کا افتتاح تھا تاکہ دنیا کی نظر پاکستان سے ہٹ جائے۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی طبیعت حقیقت میں ہی خراب ہے نواز شریف علاج کے لیے بیرون ملک جائیں حکومت نے کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی۔ مولانا کے دھرنے کے حوالے سے کمیٹی بنائی گئی۔

شاہ محمود قریشی نے عید میلاد النبی کے حوالے سے تقریب میں خطاب بھی کیا ان کا کہنا تھا کہ آج کے دن کی برکت سے اللہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں