مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کا 114 واں روز، قابض فوج کے ہاتھوں 3 کشمیری شہید

سرینگر (ڈیلی اردو/کےایم ایس) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا جبر جاری ہے، وادی میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کو آج 114 روز ہو گئے۔

بھارتی فوج ضلع پلوامہ میں ظالمانہ کارروائی کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید جبکہ سو پور میں 5 کشمیریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ فورسز کی فائرنگ سے متعدد نوجوان زخمی ہو گئے، بھارتی ظلم کے خلاف کشمیری سڑکوں پر نکل آئے۔

کے ایم ایس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی فوجی دہشت گردی جاری، ضلع پلوامہ کے علاقے دراب گام میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔ بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا۔

ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرے کیے، بھارت مخالف مظاہروں پر فائرنگ سے چند نوجوان زخمی بھی ہو گئے۔

سوپور میں بھارتی فوج نے 5 نوجوانوں کو گرفتار بھی کر لیا، بھارتی فوج نے ایل او سی کے قریب ٹینک شکن میزائل نصب کر دیئے۔ اسرئیلی ساختہ 240 سپائیک میزائل اور ان کے 12 لانچرز کو ادھم پور کے فوجی ہیڈ کواٹر میں ریسیو کیا گیا۔

مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل ہوئے 114 دن ہو گئے، مسلسل پابندیوں کے سامنے کشمیری قوم سیسہ پلائی دیوار بنی کھڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں