پاکستان میں کررونا وائرس سے 64 افراد جاں بحق، 4437 متاثر

اسلام آباد (ڈیلی اردو) کورونا وائرس نے پاکستان میں مزید 6 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 64 ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 4437 تک جا پہنچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہوتا جارہا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔

جس کے مطابق 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 248 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 4437 تک جا پہنچی۔

اعداو شمار کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 2171 کیسز اور سندھ میں 1036 مریض ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں 560، بلوچستان میں 212، اسلام آباد میں 102، گلگت بلتستان میں 213 اور آزاد کشمیر میں 28 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد انتقال کرگئے اور اموات کی تعداد 64 ہوگئی جبکہ 31 مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں، سندھ میں 21، خیبرپختونخوا میں 20، پنجاب میں 17 اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 2 اور اسلام آباد ایک مریض جاں بحق ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اب تک 572 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، 24 گھنٹے میں مزید 2737 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ابتک 44896 کورونا ٹیسٹ کیےجا چکے ہیں۔

دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ 24 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ ساڑھے 88 ہزار 956 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار بھی چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں