اسلام آباد: وزارت داخلہ میں غیر ملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سیل قائم کردیا گیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستانی وزارت داخلہ میں غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی سے متعلق سیل قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

غیرملکیوں کے لیے سکیورٹی سیل وزیراعظم کی ہدایات پر قائم کیا گیا جس کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ سکیورٹی سیل غیر ملکیوں بالخصوص چینی شہریوں کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سکیورٹی سیل غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے مربوط نظام کی مانیٹرنگ کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں