یورپی یونین کا روس پر یوکرین میں جنگی جرائم کا الزام

برسلز (ڈیلی اردو) یورپی یونین نے روس پر یوکرین میں جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

برسلز میں ای یو کے سربراہی اجلاس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق روس یوکرین میں شہری آبادی، ہسپتال، اسکول اور پناہ گاہوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

یورپی یونین نے ماسکو سے یہ مبینہ جنگی جرائم فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ای یو کے مطابق یوکرین کے خلاف روسی جارحیت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا اور عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔

یونین کے مطابق اس جارحیت کے ذمہ داران اور ان کے ساتھیوں کو بین الاقوامی قانون کے تحت جوابدہ ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں