پشاور: شیعہ جامع مسجد کوچہ رسالدار دھماکے میں ملوث ملزم ہلاک

پشاور (ڈیلی اردو) پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کوچہ رسالدار مسجد دھماکے سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق پشاور کے مضافاتی علاقے ارمڑ میں خفیہ اطلاع پر پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی گئی۔

https://twitter.com/Natsecjeff/status/1507028253407682576?t=BkXSatdq5bv8tJkO6qaCSA&s=19

پولیس کا بتانا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ 2 گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران ایک دہشتگرد جوابی کارروائی میں مارا گیا جب کہ 2 دہشت گرد فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مارے گئے دہشتگرد کا تعلق داعش سے ہے جس کی شناخت دانیال کے نام سے ہوئی۔

سی سی پی او پشاور کے مطابق دہشتگرد دانیال کوچہ رسالدار دھماکا، ٹریفک وارڈنز کی ٹارگٹ کلنگ، جلوزئی موبائل وین حملہ، ستنام سنگھ اور پادری ولیم سراج کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔

واضح رہے کہ 4 مارچ کو پشاور کے معروف قصہ خوانی بازار کی گلی کوچہ رسالدار میں نماز جمعہ کے دوران امام بارگاہ کے اندر ہونے والے خود کش بم دھماکے میں 70 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں