نئی دہلی (ڈیلی اردو/وی او اے) بھارت کی حکومت کی جانب سے فوج میں بھرتی کی نئی اسکیم ‘اگنی پتھ’ کے خلاف مختلف ریاستوں میں پرتشدد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مشتعل مظاہرین نے مختلف ریاستوں میں ٹرینوں کو بھی آگ لگا دی ہے۔
PM Modi’s own supporters have set fire to a train in Varanasi, India in protest of the Agnipath Recruitment Scheme. Take a look at the burning train:pic.twitter.com/qmeQ4Rkfa2
— Steve Hanke (@steve_hanke) June 17, 2022
بھارتی نشریاتی ادارے ‘این ڈی ٹی وی’ کی رپورٹ کے مطابق جمعے کو بھارتی ریاست تیلنگانہ کے شہر سکندر آباد میں پرتشدد مظاہروں کے دوران ایک شخص ہلاک جب کہ 15 زخمی ہو گئے ہیں۔
Half a dozen trains set on fire, stations vandalised, stone pelting, arson, mayhem on the streets – the Army needs to carry out flag marches all over India as soon as possible; the Centre and the States are incapable of containing these anarchists. pic.twitter.com/iYdV7oiV20
— Anand Ranganathan (@ARanganathan72) June 17, 2022
سینکڑوں مشتعل مظاہرین جمعے کی صبح سکندر آباد ریلوے اسٹیشن میں جمع ہو ئےاور املاک کو آگ لگا دی۔
#Watch | Secunderabad railway station was vandalised, and a train was set ablaze by agitators who are protesting against the Agnipath recruitment scheme.
(???? via ANI) pic.twitter.com/IAo20OrZdX
— Hindustan Times (@htTweets) June 17, 2022
بھارتی ریاستوں بہار، مغربی بنگال، اتر پردیش، ہریانہ اور مدھیہ پردیش میں بھی فوج میں بھرتی کی نئی اسکیم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارتی نشریاتی ادارے ‘زی نیوز’ کے مطابق “اگنی پتھ” اسکیم کے خلاف آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوی ایشن کے احتجاج کے پیشِ نظر جمعے کی صبح نئی دہلی کے بعض میٹرو اسٹیشنز بھی بند کر دیے گئے۔
بھارتی حکومت اس نئی اسکیم کا دفاع کرتے ہوئے اسے فوج کو جدید دور سے ہم آہنگ کرنے اور اس کی استعداد بڑھانے کے لیے ناگزیر قرار دے رہی ہے۔
بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ مسلح افواج میں بھرتی کے لیے ساڑھے سترہ برس سے 21 برس کے نوجوانوں کو چار برس کے لیے فوج میں بھرتی کیا جائے گا۔ تاہم بہتر کارکردگی دکھانے والے 25 فی صد فوجیوں کی سروس کی میعاد بڑھائی جائے گی۔
احتجاج میں شریک نوجوانوں کا مؤقف ہے کہ وہ فوج میں بھرتی ہونے کے لیے بھر پور تیاری کرتے ہیں اس لیے ان کو چار سال کے لیے فوج کی نوکری قبول نہیں ہے۔ فورسز میں وہی طریقۂ کار رائج رہنا چاہیے جو پہلے سے موجود تھا۔ جس میں کوئی بھی بھرتی ہونے والا شخص طویل عرصے تک فوج کا حصہ رہتا تھا۔
بھارتی ریاست بہار میں مشتعل مظاہرین کی جانب سے نائب وزیرِ اعلیٰ کی رہائش گاہ پر حملے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ادھر اتر پردیش میں بھی مشتعل ہجوم جمعے کی صبح بلیا کے ایک ریلو ےاسٹیشن میں داخل ہو گیا اور ایک مسافر کوچ کو آگ لگا دی۔
بھارتی ریلوے کے مطابق مظاہروں کی وجہ سے ملک بھر میں 200 ٹرینوں کو نقصان پہنچا ہے جب کہ ٹرین شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔
اپوزیشن جماعتوں کا ردِعمل
اپوزیشن جماعتیں بھی مجوزہ اسکیم کے خلاف حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔
بھارت میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے ‘اگنی پتھ’ اسکیم کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی نوجوانوں کو آگ کے راستے پر چلنے پر مجبور نہ کریں۔
When India faces threats on two fronts, the uncalled for Agnipath scheme reduces the operational effectiveness of our armed forces.
The BJP govt must stop compromising the dignity, traditions, valour & discipline of our forces.
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) June 15, 2022
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بھی نئی اسکیم کی مخالفت کرتے ہوئے اسے ملک کے مستقبل کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔
اپوزیشن کی تنقید کے باوجود یونین وزرا اس نئی اسکیم کا دفاع کرتے نظر آتے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ یہ اسکیم نوجوانوں کے لیے نہایت سود مند ہے۔
ایک ٹویٹ میں وزیرِ داخلہ امت شاہ کا کہنا تھا کہ کرونا وبا کی وجہ سے فوج میں بھرتی کا عمل متاثر ہوا تھا، لہذٰا وزیرِ اعظم مودی نے ملک کے نوجوان طبقے کے بہترین مفاد میں یہ فیصلہ کیا ہے۔
آرمی چیف کا ایک، دو روز میں بھرتی شروع کرنے کا اعلان
بھارتی آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے کہا ہے کہ رواں برس کے اختتام تک نئی اسکیم کے تحت بھرتی ہونے والے کیڈٹس کی تربیت کا آغاز ہو جائے گا۔
بھارتی خبر رساں ایجنسی ‘اے این آئی’ سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھرتی کا عمل آئندہ ایک، دو روز میں شروع کر دیا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو تاحال اس نئی اسکیم کے خدوخال سے متعلق معلومات نہیں ہیں، لہٰذا جب اُنہیں اس اسکیم کی افادیت کا علم ہو گا تو انہیں اندازہ ہو گا کہ نہ صرف یہ نوجوانوں بلکہ سب کے لیے فائدہ مند ہے۔