کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ بات چیت ’پری ڈائیلاگ‘ اسٹیج پر ہے، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ابھی کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ بات چیت ’پری ڈائیلاگ‘ اسٹیج پر ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ سب سیاسی جماعتوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عسکری قیادت نے کہا ہے کہ ایک کمیٹی بنائی جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ہو، اس عمل کی سیاسی قیادت اور پارلیمنٹ نے حمایت کی۔

سابق وزیراعظم کے حکومت پر الزامات سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ کون سی دیوار ہے جس سے عمران خان کو لگایا جا رہا ہے، عمران خان بڑے مزے سے بنی گالا میں بیٹھے ہیں، کیا عمران خان سے ان کے کرپشن کے کیسز سے متعلق پوچھنا ہراسانی ہے؟

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے ابھی تک توشہ خانہ کے تحائف کا جواب نہیں دیا، وہ کدھر ہے جس نے اس شخص کو صادق اور امین قرار دیا تھا، قانون ان کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں