ترکیہ کی میزائل فیکٹری میں دھماکا، 5 افراد ہلاک

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کی میزائل فیکٹری میں دھماکے سے 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت انقرہ کے نواحی علاقے میں واقع میزائل بنانے والی فیکٹری میں اچانک دھماکا ہوا اور پورے علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ دھماکے سے قریبی عمارتیں لرز گئیں اورشیشے ٹوٹ گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں فی الحال کچھ کہنا مشکل ہے۔ متعدد لوگ فیکٹری کے تباہ ہونے والے حصے کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جائے حادثہ پر فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ فیکٹری کے قریبی گھروں کو خالی کروا لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں