پاکستان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کیساتھ امن مذاکرات کو مسترد کردیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان نے ملک میں شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات کو مسترد کر دیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے سابقہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایسے افراد سے بات چیت نہیں کرے گا جو پاکستانی شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ یہ بیان افغان طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے بیان کے بعد دیا، ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ حکومت پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں