اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں ٹریل فائیو پر مشکوک بیگ ملنے کی اطلاع پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والوں کی دوڑیں لگ گئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق بیگ سے ہینڈ گرنیڈز، پسٹل، تحریک تحفظ ناموس پاکستان کا پملٹ اور کچھ نقشہ جات ملے ہیں، پولیس کی ٹیم تمام چیزوں کا جائزہ لے رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے زریعے ایریا کی کلئیرنس جاری ہے، وفاقی دارالحکومت میں ناکوں پر سخت چیکنگ شروع کر دی گئی ہے اور مشکوک افراد کی نگرانی کے لئے ویجلینس ٹیموں کو گشت پر مامور کر دیا گیا ہے۔
بیگ ملنے کے بعد ٹریل فائیو کو ہر طرح کی آمدورفت سے خالی کروا لیا گیا تھا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اردگرد اہم سرکاری عمارتوں کی کلیئرنس شروع کردی تھی۔