کرم: صدہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

پاراچنار (م ص) خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کا ذخیرہ برآمد کرلیا۔

حکام کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے صدہ بازار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا تو ایک ڈیری فارم میں چھپایا گیا بارودی مواد برآمد ہوا۔

حکام نے بتایا کہ بارودی مواد میں 250 ڈیٹو نیٹرز، پرائما کارڈ، بارودی سرنگ اور 8 ریسیور شامل ہے۔

آپریشن کے دوران پولیس نے ایمونیشن، دستی بم ڈیٹونیٹرز، نائٹ ویژن فیوز پین پسٹل اور گیس سلنڈرز برآمد کر لیے، برآمد ہونے والے اسلحہ میں 1 ریکوئل گن، 3 سب مشین گنز، 77 میگزین شامل ہیں۔

چھاپے کے دوران پولیس نے 8 دستی بم، پور پیلنٹ چارجر، 15 سو گرام بارود اور ایک نائٹ ویژن بھی قبضہ میں لی، چھاپے میں پین سٹیبلائزر، 2 فیوز، 6 سائلنسر، پین پستول، گیس سلنڈر اور باڈی ریسیور سوٹ بھی برآمد کیا گیا۔ ایک شاٹ گن ایک عدد ملٹری بھاری گن بھی قبضہ میں کے لی گئی۔

دہشت گردی اور تحریب کاری میں ملوث ملزمان سید کمال بنگش سکنہ صدہ ، احمد سعید سکنہ پیرقیوم اور بدنام زمانہ اسلحہ ڈیلر محمد یوسف ولد گل بادشاہ براہِ راست ملوث رہے ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدیں گئے ہیں ۔

آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات خان گنڈا پور کی جانب سے چھاپہ مار ٹیم کیلئے انعام کا بھی اعلان کیا گیا، انہوں نے کہا کہ پولیس کی کارروائی سے کرم سمیت دیگر اضلاع میں دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سیکیورٹی فورسز نے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے قریب نالہ خوڑ میں چنگچی لوڈر سے بارودی مواد برآمد کرکے چنگچی ڈرائیور کو خودکش بمبار سمیت گرفتار کیا تھا۔

ڈی پی او کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے چنگچی میں بارودی مواد نصب کرکے گھاس سے چھپا رکھا تھا، جسے ممکنہ طور پر خودکش حملے کے لیے استعمال کیا جانا تھا، تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے تخریب کاری کا یہ منصوبہ باکام بنا دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں