شام نے بھی اسرائیل پر حملے شروع کردیے

دمشق + صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے خلاف حملوں میں فلسطین اور لبنان کے بعد شام بھی شریک ہوگیا۔

لبنان کی حزب اللہ نے بم حملے میں اسرائیلی فوج کی گاڑی تباہ کردی جب کہ حماس کی جانب سے بھی اسرائیل پر راکٹ باری اور فائرنگ کی گئی۔

5 روز سے جاری آپریشن القدس فلڈ میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1200 سے زیادہ ہوگئی ہے جب کہ 3 ہزار زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق شام کی جانب سے داغے گئے راکٹ کھلے علاقوں میں گرے ہیں۔

غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 900 سے زائد ہوگئی

یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے بھی امریکا کو خبردار کیا کہ اگر امریکا اس جنگ میں شامل ہوا تو پھر یمنی شہری بھی فلسطینیوں کے دفاع میں پیچھے نہیں رہیں گے اور اسرائیل پر بارود بھرے ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں