لیبیا کے ساحل سے گزشتہ ہفتے 2 ہزار 83 غیرقانونی تارکین وطن کو بچایا گیا، آئی او ایم

ٹریپولی (ڈیلی اردو/شِنہوا) بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین (آئی او ایم) نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے لیبیا کے ساحل سے 2 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن کو بچایا اور انہیں واپس لیبیا پہنچایا گیا۔ ‼️ Around 1,000 migrants were intercepted off #Libya, yesterday alone. More people have been returned so far this year مزید پڑھیں

صومالیہ: موغا ديشو میں ملٹری کیمپ پر خودکش حملہ، 18 اہلکار ہلاک، 20 زخمی

موغا ديشو (ڈیلی اردو) صومالیہ میں ملٹری ٹریننگ کیمپ پر خودکش بمبار نے خود کو بارودی مواد سے اُڑا دیا جس کے نتیجے میں 18 افراد اہلکار اور 20 سے زائد اہلکار زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں فوج میں نے بھرتی ہونے والے اہلکاروں کے لیے ایک مزید پڑھیں

افغانستان میں تشدد مزید لوگوں کو بے گھر کر سکتا ہے، اقوام متحدہ

نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد پیدا ہونے والے تشدد کی وجہ سے مزید لوگ بے گھر ہو سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مہاجرین سے متعلق ادارے کے سربراہ فلیپو گرانڈی نے کہا ہے کہ اس ممکنہ پیش رفت مزید پڑھیں

کینیڈا: پاکستانی نژاد مسلمان خاندان پر ٹرک سے حملے کے ملزم پر دہشتگردی کا مقدمہ درج

اوٹاوا (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے ایف پی) کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اس حملے کو نفرت انگیز دہشت گردانہ حملہ قرار دیا تھا جس کے بعد یہ کارروائی ہوئی ہے۔ ایک نوجوان نے پاکستانی نژاد مسلم خاندان پر ٹرک چڑھا کر چار افراد کا قتل کر دیا تھا۔ کینیڈا میں سرکاری وکلاء نے 14 جون پیر مزید پڑھیں

افغان امن عمل ناکام ہوا تو پاکستان ذمے دار نہیں ہو گا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان امن عمل میں کسی بگاڑ کا ذمے دار پاکستان نہیں ہو گا کیوں کہ افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کی ذمے داری تمام افغان فریقوں پر عائد ہوتی ہے۔ پیر کو اسلام آباد میں دو روزہ مزید پڑھیں

افغانستان: تخار میں طالبان کا ڈویژنل کمانڈر گرفتار

کابل (ڈیلی اردو/شِنہوا) افغانستان میں جاری جھڑپوں کے دوران ملک کے شمالی صوبہ تخار سے طالبان کے ایک کلیدی ڈویژنل کمانڈر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مقامی حکومت کے ایک ترجمان حامد مباریز نے پیر کے روز شِنہوا کو بتایا کہ تخار کے ضلع ینگی قلعہ میں قومی ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی (این ڈی ایس) مزید پڑھیں

بیلجیئم: نیٹو کا افغانستان سے فوجی مشن کے خاتمے کا اعلان

برسلز (ڈیلی اردو) نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) نے افغانستان سے فوجی مشن کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔ نیٹو کا 31 واں سربراہی اجلاس بیلجیئم کے شہر برسلز میں واقع ہیڈ کوارٹر میں شروع ہوگیا ہے۔ برسلز میں ہونے والے اجلاس میں امریکی صدر جوبائیڈن سمیت نیٹو اتحاد کے 30 رکن ممالک کے سربراہان مزید پڑھیں

بھارت: مشتعل افراد نے گائے کی اسمگلنگ کے شبہ میں مسلمان کو قتل کردیا، دوسرا زخمی

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی ریاست راجستھان میں ہجوم نے گائے کی اسمگلنگ کے شبے میں ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر ہلاک اور دوسرے کو زخمی کردیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دو افراد بابو لال بھیل اور پنٹو اپنی گاڑی میں گائے کو ایک جگہ سے مزید پڑھیں

خیبر پختونخوا میں 120 افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان (سہد وجاہت حسین زیدی ) صوبہ خیبر پختونخوا پولیس نے ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر کے 120 افراد کے نام شیڈول فورتھ میں شامل کرنے کی سفارشات کردی ہیں، ان کے نام شیڈول فورتھ میں شامل کرنے کی منظوری صوبائی حکومت کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کے اجلاس میں دے مزید پڑھیں

ہلمند: طالبان کے حملے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک

لشکرگاہ (ڈیلی اردو) افغان صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکرگاہ کے باہر واقع مقام قلائی بست میں ایک پولیس چوکی پر ایک مبینہ درانداز ی کے حملے میں 8 پولیس اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ صوبائی کونسل کے سربراہ عطاء اللہ افغان نے اتوار کے روز بتایا کہ یہ حادثہ صبح اس وقت مزید پڑھیں