بھارت: شدت پسند ہندوؤں نے راہباؤں کو ٹرین سے اتار دیا

نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بھارتی ریاست اتر پردیش میں تبدیلی مذہب کے شبہ میں شدت پسند ہندوؤں نے راہباؤں کو ٹرین سے اتار دیا۔ وزیر داخلہ امیت شاہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت قصورواروں کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔ حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی اسٹوڈنٹ ونگ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد مزید پڑھیں

پاکستان میں مسلک کی بنیاد پر نئے مدارس بورڈز کیوں بنائے گئے ہیں؟

کراچی (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان میں حال ہی میں حکومتی سرپرستی میں مسالک کی بنیاد پر پانچ نئے مدارس بورڈز کے قیام کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد یہ سوالات جنم لے رہے ہیں کہ مسلک کی بنیاد پر نئے مدارس بورڈز قائم کرنے کی آخر کیوں ضرورت پیش آئی؟ بعض تجزیہ مزید پڑھیں

پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان نے زمین سےزمین تک مار کرنے والے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شاہین مزید پڑھیں

جھنگ: توہین مذہب کے الزام میں شیعہ نوجوان بے دردی سے قتل، ملزم گرفتار

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ کی تحصیل شورکوٹ میں ایک شیعہ نوجوان توقیر شاہ کو لیاقت بھولی نامی شخص نے عرس کے موقع پر سرعام کلہاڑیوں کے وار کرکے انتہائی بےدردی سے قتل کردیا۔ تقی شاہ پر گزشتہ محرم الحرام میں توہین صحابہؓ کے الزام میں ایک مقدمہ درج ہوا مزید پڑھیں

بنوں: جانی خیل قبائل کا جنازوں کے ہمراہ اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان

بنوں (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں جانی خیل وزیر قبائل کے چار نوجوانوں کے قتل کا معاملہ شدت اختیار کر گیا، جانی خیل قوم کے جرگہ نے آج میتوں کو لے کر اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود مزید پڑھیں

سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملے

ریاض (ڈیلی اردو) حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک ٹینک میں آگ بھرک اٹھی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی شہر خمیس مشیط اور نجران سمیت دیگر علاقوں کو حوثی باغیوں کی جانب سے بارودی ڈرون سے نشانہ بنایا گیا تاہم مزید پڑھیں

عراق میں داعش کے خلاف آپریشن، 27 دہشت گرد ہلاک

بغداد (ڈیلی اردو) عراقی فوج نے اعلان کیا ہے کہ موصل کے پہاڑی علاقوں میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کے خلاف آپریشن میں 27 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ عراقی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ رسول نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوج سے وابستہ انسداد دہشتگردی یونٹوں نے مزید پڑھیں

ایران کیساتھ مذاکرات میں خلیجی ممالک کو بھی شامل کیا جائے، خلیجی تعاون کونسل

ریاض (ڈیلی اردو) خلیجی تعاون کونسل نے چین سے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے جو بھی مذاکراتی عمل شروع ہوا اس میں خلیجی ممالک کو بھی شامل کیا جائے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کونسل کے سیکریٹری جنرل نائف الحجراف نے گزشتہ روز سعودی عرب کا دورہ کرنے مزید پڑھیں

جمال خاشقجی قتل کیس: اقوام متحدہ کے تفتیش کار کو قتل کی دھمکی نہیں دی، سعودی عہدیدار

ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب کے سینئر عہدیدار نے اقوام متحدہ کے تفتیش کار اگنیس کیلمارڈ کو 2018 میں قتل ہونے والے صحافی جمال خاشقجی سے تفتیش پر قتل کی دھمکی دینے کا دعوٰی مسترد کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق برطانوی اخبار گارجین نے رپورٹ میں کہا تھا کہ مزید پڑھیں

بنوں میں 4 نوجوانوں کے قتل میں آئی ایس آئی ملوث ہیں، ترجمان تحریک طالبان پاکستان

اسلام آباد (ڈیلی اردو) تحریک طالبان پاکستان نے اپنے ایک بیان میں خیبر پختون خواہ کے ضلع بنوں میں اغواء کے بعد قتل ہونے والے چار بچوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے اور اس واقعے کو طالبان سے جوڑنے کی کوشش کو گمراہ کن قرار دیا ہے۔ مزید پڑھیں