فلپائن کے چرچ میں دھماکے، 30 افراد شہید، 81 زخمی

منیلا (ویب ڈیسک) فلپائن کے جزیرے جولو میں رومن کیتھولک چرچ کے قریب یکے دیگرے دو بم حملوں میں 30 افراد شہید جبکہ 80 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کی صبح جزیرے جولو پر پہلا دھماکا اس وقت ہوا جب مسیحی برادری چرچ میں اپنی عبادت میں مزید پڑھیں

وانا میں ضلعی انتظامیہ کا فروٹ منڈیوں کیخلاف کریک ڈاون، فروٹ اور سبزی منڈیاں بند

جنوبی وزیرستان (دین محمد وزیر) فروٹ منڈی ملکانوں کا ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی سی ساوتھ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، فروٹ منڈی کے صدر روشان وزیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چند دونوں پہلے ضلعی انتظامیہ نے فروٹ منڈی ملکان کو ہدایت جاری مزید پڑھیں

نسل پرستانہ جملہ: آئی سی سی نے سرفراز احمد پر 4 میچز کی پابندی عائد کر دی

سنچورین (ویب ڈیسک) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سرفراز احمد پر میچ کے دوران نسل پرستانہ جملے کہنے پر 4 میچز کی پابندی لگا دی۔ اس سے قبل جوہانسبرگ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایک روزہ سیریز کے چوتھے میچ میں ٹاس کے موقع پر میزبان ٹیم کے کپتان نے مزید پڑھیں

ہم افغانستان اور امریکا کو ایک میز پر لے آئے ہیں، شاہ محمود قریشی

ملتان (ڈیلی اردو ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان اور امریکا کو ایک میز پر لے آیا، پاکستان نے افغان امن مذاکرات میں مدد کا وعدہ کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا مزید پڑھیں

روہڑی میں پولیس کی کارروائی، بلوچستان رپبلک آرمی کا دہشت گرد گرفتار

سکھر: صوبہ سندھ کے ضلع سکھر کے شہر روہڑی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق روہڑی میں پولیس نے مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم بلوچستان رپبلک آرمی کا دہشت گرد گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کے مطابق ملزم کی شناخت مزید پڑھیں

وزیرستان میں امن کی بحالی کے بعد اب آباد کاری پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے: میجر جنرل عابد لطیف

جنوبی وزیرستان ( دین محمد وزیر ) دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ قبائلی عوام نے بہت زیادہ قربانیاں دی جسکی بدولت آج علاقے میں امن قائم ہوا ہے۔ امن کی بحالی کے بعد اب علاقے کی آبادکاری پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ اور تمام مسائل کو سول انتظامیہ کیساتھ مزید پڑھیں

دیوار کے پیچھے دیکھنے والا کیمرا ایجاد

بوسٹن (ویب ڈیسک) امریکی ماہرین نے خاص طور پر آٹومیٹک گاڑیوں اور میدانِ جنگ میں لڑنے والے فوجیوں کیلئے دیوار کی اوٹ سے دوسری جانب دیکھنے کیلئے ایک نئی ٹیکنالوجی تیار کرلی ہے۔ دی گارجئین یونیورسٹی آف بوسٹن کے ماہرین نے ایک ایسا الگورتھم (سافٹ ویئر) بنایا ہے، جو کسی پوشیدہ شے سے ٹکرا کر مزید پڑھیں

امریکا افغان طالبان مذاکرات، مثبت پیش رفت ہوئی ہے، مگر مکمل اتفاق نہیں‌ ہوا: زلمے خلیل زاد

دوحہ (ویب ڈیسک) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے کہا ہے کہ امریکا اور طالبان کے مابین ہونے والے مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے، مگر مکمل اتفاق نہیں‌ ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مذاکرات کا دور ختم ہونے کے بعد اپنے ٹویٹ میں کیا۔ زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ مزید پڑھیں

جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے سخت جدوجہد کے بعد سائیکل خرید لی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے سخت جدوجہد کے بعد پاکستان کی تیار کردہ سائیکل خرید لی۔ تفصیلات کے مطابق سیاحت کے شوقین اور پاکستان کا مثبت چہرہ متعارف کرانے میں پیش پیش رہنے والے جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے پاکستان میں تیار کردہ سائیکل خرید لی۔ سماجی مزید پڑھیں

پچاس فیصد سے زائد پاکستانی پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن، گیلپ سروے

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان تحریک انصاف حکومت کی حالیہ کارکردگی سے متعلق سروے میں پچاس فیصد سے زائد پاکستانیوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے، لوگوں نے موجودہ حکومت کی کارکردگی گزشتہ حکومت سے بہتر قرار دی۔ تفصیلات کے مطابق (پی ٹی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کی پذیرائی حاصل کرلی،51 مزید پڑھیں