جہاں عدالتوں کا احترام ختم ہو جائے وہاں خونی انقلاب آتا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان

لاہور (ڈیلی اردو) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس قاسم خان نے کہا ہے جہاں عدالتوں کا احترام ختم ہو جائے وہاں خونی انقلاب آتا ہے، عوامی اعتماد کے لئے تیزی سے کیسوں کے فیصلے کرنا ہوں گے۔ ہائیکورٹ بار راولپنڈی کی جانب سے جسٹس طارق عباسی اور جسٹس مشتاق کے اعزاز میں الوداعی تقریب مزید پڑھیں

کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت کا منظور پشتین اور محسن داوڑ کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

کراچی (ڈیلی اردو) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین اور محسن داوڑ کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر اور ملکی بغاوت کے کیس میں مفرور ملزمان پی ٹی مزید پڑھیں

مصنف کا قتل: ‘انصار اللہ بنگلہ ٹیم’ سے منسلک 5 انتہا پسندوں کو سزائے موت کا حکم

ڈھاکا (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو/اے ایف پی) بنگلہ دیش کے ایک عدالت نے پانچ انتہا پسندوں کو موت کی سزا سنائی ہے۔ ان پر ایک بنگلہ دیشی نژاد امریکی مصنف کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہو گیا ہے۔ منگل سولہ فروری کو بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے کم از کم پانچ ملزمان کو سزائے مزید پڑھیں

پاکستانی نژاد برطانوی وکیل کریم خان عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر منتخب

جنیوا (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) معاہدۂ روم کے رکن ممالک کی اسمبلی نے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے ماہر اور فوجداری قانون کے وکیل کریم اسد احمد خان کوعالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی ) کا نیا چیف پراسیکیوٹر منتخب کرلیا ہے۔ آئی سی سی کے قیام سے متعلق معاہدۂ روم کے رکن مزید پڑھیں

سپریم کورٹ: ذہنی امراض میں مبتلا مجرموں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کی عدالتِ عظمٰی نے ذہنی امراض میں مبتلا دو قیدیوں کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ان مجرمان کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا ہے۔ عدالت نے دونوں مجرموں کو پنجاب کے ذہنی امراض کے اسپتال منتقل کرنے کا بھی حکم مزید پڑھیں

کراچی: افغان انٹیلی جنس کے ملزمان ریمانڈ پر ‘سی ٹی ڈی’ کے حوالے

کراچی (ڈیلی اردو) انسداد دہشت گری کی عدالت نے شاہ لطیف سے افغان انٹیلی جنس کے گرفتار ملزمان کو 20 فروری تک جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔ کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جج نے شاہ لطیف سے افغان انٹیلی جنس کے گرفتار 5 ملزمان کو بسم مزید پڑھیں

‘عالمی عدالت’ فلسطین میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کریگی

جنیوا + دی ہیگ (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) اسرائیل کی بھرپور مخالفت کے باوجود بین الاقوامی فوج داری عدالت’ آئی سی سی’ کی پراسیکیوٹر کو فلسطین میں جنگی جرائم کی تفتیش کا اختیار مل گیا۔ جمعہ کے روز بین الاقوامی فوجداری عدالت نے 1967 کے بعد سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر اپنے دائرہ اختیار میں توسیع مزید پڑھیں

سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل فون ہیک کر لیا گیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل فون ہیک کرلیا گیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے موبائل فون سے گمراہ کن پیغام رسانی ہوسکتی ہے، ان کے موبائل فون نمبر سے کسی بھی قسم کی پیغام مزید پڑھیں

کراچی: سربراہ لیاری گینگ وار عزیر بلوچ مزید دو کیسز میں بری

کراچی (ڈیلی اردو) عدالت نے لیاری گینگ وار کے سربراہ عذیر بلوچ کو عدم شواہد پر مزید دو کیسز میں بری کردیا۔ کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیربلوچ کے خلاف قتل کے دو مقدمات میں بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا اور کہا کہ عذیر مزید پڑھیں

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی کے بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ سے رابطوں کے شواہد ہیں، وزارت دفاع

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان میں وزارت دفاع نے ملک کی فوج کے خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے بارے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب جمع کردایا ہے مزید پڑھیں