یمن کے مسلح گروہوں میں کم عمر فوجیوں کی بھرتی

صنعاء (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) یمن میں لوگ اپنے بچوں کو نام نہاد سمر کیمپ میں بھیجتے ہیں۔ اس کیمپ میں بچوں کو لڑائی کی تربیت دی جاتی ہے اور سکھایا جاتا ہے کہ انہیں جہاد کیوں کرنا چاہیے۔ یمنی حکومت اور حوثی باغی دونوں ہی کم عمر فوجی استعمال کرتے ہیں۔ اس طرح کے کئی مزید پڑھیں

پشاور: الائیڈ سکول پرنسپل کے ہاتھوں 6 سالہ بچے کا لرزہ خیز قتل

پشاور (ڈیلی اردو) پشاور کے نواحی علاقہ خزانہ میں نجی سکول کے پرنسپل نے 6 سالہ بچے کو پھانسی و چھریوں کے پے درپے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔ مزید پڑھیں

اسلام آباد سے افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل کی بیٹی اغوا

اسلام آباد (ش ح ط) پاکستان میں تعینات افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل کی نوجوان بیٹی بانو سلسلہ علی خیل کو جناح سپر مارکیٹ سے اغواء کر کے ان پر تشدد کیا گیا بعد ازاں زخمی حالت میں اسلام آباد کے بلیو ایریا پھینک دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق افغان سفیر نجیب اللہ علی مزید پڑھیں

راولپنڈی میں توہین رسالت پر مجرم ابتسام المصطفی کو عمر قید، 10 لاکھ روپے جرمانہ

راولپنڈی (ڈیلی اردو) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے توہین رسالت، توہین مذہب کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم ابتسام المصطفی کو عمر قید، مجموعی 23 سال قید اور 10 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ مجرم نے اگست 2018 میں سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹس مزید پڑھیں

برطانیہ: مانچسٹر میں شرپسندوں نے مسلم خاتون کونسلر کی گاڑی کو آگ لگا دی

مانچسٹر (ڈیلی اردو) برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں اسلاموفوبیا کاواقعہ پیش آیا ہے جس میں شرپسندوں نے مسلم خاتون کونسلر کی گاڑی کو آگ لگادی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مانچسٹر کی اولڈ ہم کونسل کی پہلی بار لیڈر منتخب ہونے والی مسلم خاتون عروج شاہ کی گاڑی کو ان کے گھر باہر نذر آتش مزید پڑھیں

ہیٹی کے صدر کے قتل کے الزام میں گرفتار افراد نے امریکا سے فوجی تربیت لی، پینٹاگون

واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکہ کے محکمۂ دفاع پینٹاگون کے ایک ترجمان نے وائس آف امریکہ کو ایک ای میل پیغام میں تصدیق کی ہے کہ ہیٹی کے صدر جوونیل موئس کی ہلاکت کے الزام میں گرفتار ملزمان میں سے بعض امریکہ کی فوجی اور تربیتی پروگراموں میں حصہ لے چکے ہیں۔ لیفٹینینٹ کرنل مزید پڑھیں

روس میں چوری کی واردات کرنے والا امریکی سفارت کار گرفتار

ماسکو (ڈیلی اردو) روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اپنے ٹیلی گرام چینل میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے ایک ملازم نے رواں سال موسم بہار میں روس کے تیور ریجن میں ریلوے کی سگنل لائٹ چرائی تھی۔ حال ہی میں روس نے ایک ویڈیو جاری کی ہے مزید پڑھیں

برطانوی پولیس نے 18 کروڑ پاؤنڈ مالیت کی کرپٹو کرنسی ضبط کرلی

لندن (ڈیلی اردو) برطانیہ کی میٹرو پولیٹن پولیس نے بین الاقوامی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے دوران تقریباً 18 کروڑ پاؤنڈ (لگ بھگ 24 کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالر) مالیت کی ریکارڈ کرپٹو کرنسی ضبط کی ہے۔ منگل کو جاری پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کرپٹو کرنسی کی اب تک ضبط ہونے مزید پڑھیں

پاکستان میں دوران حراست تشدد اور موت قابل سزا جرم قرار

اسلام آباد (ڈیلی اردو) ایوان بالا سینیٹ میں دوران حراست تشدد اور موت کے انسداد اور سزا کا بل 2021 منظور کر لیا گیا۔ بل پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے پیش کیا اور وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے اس کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ تشدد میں ملوث کسی بھی سرکاری مزید پڑھیں

بھارت میں مسلم خواتین کی آن لائن ’نیلامی‘ پر انسانی حقوق کے کارکنوں کی مذمت

نئی دہلی (ڈیلی اردو/وی او اے) انسانی حقوق کے کارکنوں، خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم رضاکاروں اور صحافیوں نے بھارت میں مسلمان خواتین کی تصاویر اور اُن سے متعلق معلومات بغیر اجازت انٹرنیٹ پر ڈالنے کی مذمت کرتے ہوئے ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے مزید پڑھیں