2020ء میں غزہ سے اسرائیلی فوج نے 76 فلسطینی گرفتار کیے

غزہ (ڈیلی اردو) فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2020ء کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی سے 76 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار ہونے والوں میں ایک عمر رسیدہ خاتون بھی شامل ہیں۔ فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ مزید پڑھیں

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی فورس کی فائرنگ سے طالبعلم ہلاک، 5 اہلکار گرفتار

اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی فورس کی فائرنگ سے طالب علم ہلاک ہوگیا، گاڑی پر فائرنگ کرنے والے پانچ اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ اے ٹی ایس اہلکاروں کی فائرنگ کے واقعہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مرتب کر کرلی گئی۔ گاڑی کو عقب سے ٹائروں پر گولیاں مارنے کا پولیس موقف مزید پڑھیں

کرک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا متاثرہ مندر کو دوبارہ تعمیر کرنیکا اعلان، مزید 35 ملزمان گرفتار

کرک (ڈیلی اردو) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ضلع کرک میں متاثرہ مندر کو دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کردیا۔ محمود خان نے کہا کہ واقعے میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، صوبائی حکومت مندر کی دوبارہ تعمیر کو جلد یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مندر کی تعمیر کے لیے مزید پڑھیں

اسرائیلی فوج کا فلسطینی علاقوں میں آپریشن، متعدد فلسطینی گرفتار

غرب اردن (ڈیلی اردو) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں کل منگل کے روز اسرائیلی فوج کے سرچ آپریشن اور گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کے روز مغربی کنارے کے کئی شہروں اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج مزید پڑھیں

چیف جسٹس نے کرک میں مندر جلانے کا ازخود نوٹس لے لیا، مقدمہ درج، 28 افراد گرفتار

اسلام آباد + کرک (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کی سپریم کورٹ نے کرک میں مشتعل ہجوم کی جانب سے مندر پر کیے جانے والے حملے کا نوٹس لے لیا ہے جب کہ اس واقعے کی ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے اور پولیس نے 28 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ خیال رہے مزید پڑھیں

آزادی صحافت: 180 ممالک میں پاکستان کا 145 واں نمبر

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم رپورٹرز ود اؤٹ بارڈرز نے اپنی سالانہ رپورٹ میں پاکستان کی گزشتہ سال کے مقابلہ میں تین درجے تنزلی کرتے ہوئے دنیا کے 180 ممالک میں سے پاکستان کو 145 ویں نمبر پر رکھا ہے۔ گزشتہ سال پاکستان 142 ویں نمبر پر تھا۔ پاکستان مزید پڑھیں

سزا یافتہ اسرائیلی جاسوس کی امریکا سے واپسی، استقبال وزیر اعظم نیتن یاہو نے کیا

یروشلم (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈوئچے ویلے) امریکا میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے جرم میں سزا یافتہ امریکی شہری جوناتھن پولارڈ اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔ بدھ تیس دسمبر کے روز بذریعہ ہوائی جہاز یروشلم پہنچنے پر ان کا استقبال اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کیا۔ Prime Minister Benjamin Netanyahu welcomed Jonathan and Esther Pollard مزید پڑھیں

بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں مسجد کو نقصان پہچانے پر 5 افراد گرفتار

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع مندساور کے گاؤں ڈورانا میں ایک مسجد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب دائیں بازو کی تنظیم کے کارکن ایودھیا میں مندر کے لیے مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا: کرک میں مشتعل ہجوم نے مندر کو آگ لگا کر مسمار کردیا

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے ٹیری میں قائم ہندوؤں کے مقدس مقام گرو پرماہنس کو مشتعل ہجوم نے آگ لگانے کے بعد مسمار کر دیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے ٹیری میں پیش آیا جہاں پرگرو پرماہنس سے متصل زمین مزید پڑھیں

نیب نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کو گرفتار کرلیا۔ نیب نے خواجہ آصف کو اسلام آباد میں احسن اقبال کے گھر سے گرفتار کیا جس کی تصدیق مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کی۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مزید پڑھیں