پی ٹی ایم سربراہ منظور پشتین کو خیبر میں داخلے سے روک دیا گیا

طورخم (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی انتظامیہ نے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو ضلع میں داخل ہونے سے روک لیا۔ پی ٹی ایم کے سربراہ ضلع خیبر کے علاقے طورخم میں جاری مزدور وقوم خوگاخیل کے دھرنے میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ جمرود بھگیاڑی چیک پوسٹ مزید پڑھیں

ایتھوپیا میں نسلی فسادات میں 100 سے زائد افراد ہلاک

ادیس ابابا (ڈیلی اردو) مغربی ایتھوپیا میں نسلی فسادات میں 100 سے زائد افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ ایتھوپین ہیومن رائٹس کمیشن کے مطابق 100 سے زائد افراد کی فائرنگ میں ہلاکت کا واقعہ بینیشینگل۔گوموز ریجن کے علاقے میٹیکل میں پیش آیا وزیراعظم آبے احمد کے دورے کے ایک روز بعد مزید پڑھیں

امریکی صدر ٹرمپ نے عراقی شہریوں کے قتل عام میں سزا یافتہ 4 بلیک واٹر گارڈز کو معافی دیدی

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2007 میں عراقی شہریوں کے قتل میں ملوث سزا یافتہ 4 بلیک واٹر گارڈز کو مکمل معافی دے دی۔ وائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق صدر ٹرمپ نے 15 افراد کو مکمل معافی دی ہے جبکہ دیگر 5 افراد کی سزاؤں میں کمی کی ہے، ان افراد مزید پڑھیں

فرانس میں فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک، ایک شدید زخمی

پیرس (ڈیلی اردو) فرانس میں فائرنگ کے واقعے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پولیس اہلکار وسطی فرانس کے علاقے پوئے ڈی ڈوم میں گھریلو جھگڑے کی شکایت پر ایک جگہ پہنچے تھے۔ #BREAKING Three police shot dead, fourth wounded in central مزید پڑھیں

کینیڈا: انسانی حقوق کے رکن بانک کریمہ بلوچ کی لاش برآمد

ٹورانٹو (بیورو رپورٹ) کینیڈا میں رہائش پذیر بلوچستان سے تعلق رکھنے والی سیاسی و انسانی حقوق کی کارکن بانک کریمہ بلوچ کی لاش ٹورانٹو سے ملی ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق کریمہ بلوچ گزشتہ روز سے لاپتہ تھیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف انسانی حقوق کی کارکن اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی سابق چیئرپرسن بانک کریمہ مزید پڑھیں

بلوچستان: پنجگور میں پاکستانی ہیلی کاپٹر کی شیلنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ بلوچستان میں فوجی آپریشن کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ضلع پنجگور کے علاقے کیلکور کے علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹروں سے میر مراد بخش بازار میں ایک گھر پر شدید شیلنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک مزید پڑھیں

یونان: ترک قونصل خانے کا عہدیدار جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ایتھنز (ڈیلی اردو) یونان میں ترکی کے قونصل خانے کے ایک اعلیٰ عہدیدار کو جاسوسی کے الزام میں دوست کے ہمراہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یونان کی پولیس نے ساحلی شہر رھوڈس میں ترک قونصل خانے کے مقامی شہری کو جاسوسی کے الزام میں دوست کے ہمراہ گرفتار مزید پڑھیں

کراچی میں پراسرار دھماکا، دو افراد زخمی

کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے نیپئر پیتل داس کمپاؤنڈ کے قریب پراسرار دھماکے میں دو نوجوان زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق نیپیئر تھانے کے علاقے میں واقع پولیس کوارٹرز پیتل داس کمپاؤنڈ کے قریب پراسرار دھماکے میں 2 نوجوان زخمی مزید پڑھیں

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ

راولپنڈی (ڈیلی اردو) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے تاہم اس میں موجود مبصر محفوظ رہے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر چری کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی۔ Indian Army resorted مزید پڑھیں

پشاور سے گرفتار رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو کراچی منتقل کردیا گیا

کراچی (ڈیلی اردو) پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو پشاور سے گرفتار کرنے کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سہراب گوٹھ انویسٹی گیشن پولیس نے پشاور سے گرفتار ہونے والے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو پشاور سے کراچی منتقل کردیا۔ مزید پڑھیں