برطانیہ نے ویگنر گروپ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا

لندن (ڈیلی اردو) برطانیہ نے روس کی نجی ملیشیا کے ویگنر گروپ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔ برطانوی اخبار کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ ویگنر گروپ کو انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت ایک ممنوعہ تنظیم بنانے کے لیے تیار تھا اور اسے داعش اور القاعدہ کے برابر کردیا مزید پڑھیں

سی ٹی ڈی کراچی میں کارروائی، فرقہ وارانہ کارروائیوں میں ملوث گینگ کے اہم رکن سمیت 5 ملزمان گرفتار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سندھ نے کراچی کے علاقے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں اسلحہ فراہم کرنے والے گینگ کے رکن سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق برمی 302 گینگ ملائیشیا سے آپریٹ ہوتا تھا، گینگ ملک میں فرقہ مزید پڑھیں

طالبان کی پابندیوں سے بچ کر 5 افغان خواتین فرانس پہنچ گئیں

پیرس (ڈیلی اردو/اے ایف پی/وی او اے) فرانسیسی عہدیدار کے مطابق پیر کے روز پانچ ایسی خواتین فرانس پہنچ گئیں جنہوں نے طالبان کے خوف سے بارہا فرانس آنے کی درخواست کی تھی اور یہ بھی کہا تھا کہ فرانس انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایسا راستہ فراہم کرے کہ جو خواتین عام زندگی میں مزید پڑھیں

جرمنی میں سب سے بڑا شری گنیشا مندر افتتاح کیلئے تیار

برلن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) برلن کی بھارتی کمیونٹی کے عطیات کی مدد سے شری گنیشا مندر کی تعمیر میں دس سال سے زائد کا عرصہ لگا۔ منتظمین کو امید ہے کہ وہ نومبر میں چھ روزہ افتتاحی تقریب کے دوران یہاں عبادت کا آغاز کر دیں گے۔ ستر سالہ وشنا ناتھن کرشنا مورتی نے مزید پڑھیں

منی پور فسادات: اقوامِ متحدہ کے ماہرین کی رپورٹ پر بھارت ناراض

نئی دہلی (ڈیلی اردو/وی او اے) اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے 18 ماہرین نے بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں ہونے والے نسلی تشدد، انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں اور متاثرین کی مبینہ ناکافی انسانی امداد پر اظہار تشویش کیا ہے۔ بھارت کے صحافیوں کے ایک اعلیٰ ادارے ’ایڈیٹرز گلڈ آف مزید پڑھیں

بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی رہنما ہلاک، شمالی وزیرستان میں دو بھائیوں کی ٹارگٹ کلنگ

بنوں + میرانشاہ (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شیرولی باغی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق انجینئیرنگ یونیورسٹی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما شیرولی باغی ہلاک ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مزید پڑھیں

ڈیرھ سال سے سویڈش سفارت کار ایران کی قید میں ہے، یورپی یونین

برسلز (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) یورپی یونین نے تصدیق کر دی ہے کہ سویڈن کا ایک سفارت کار پانچ سو دنوں سے بھی زائد عرصے سے ایران کی تحویل میں ہے۔ یورپی حکام تینتیس سالہ سفارت کار کی رہائی کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ منگل کے روز یورپی یونین کے مزید پڑھیں

سندھ میں ہندو برادری کے چار افراد کا اغوا: کشمور میں تین روز سے احتجاجی دھرنا جاری

کراچی (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے صوبہ سندھ میں ہندو برادری کے چار افراد کے اغوا پر ہندو کمیونٹی کا احتجاج جاری ہے۔ احتجاج کے باعث سندھ ،پنجاب اور بلوچستان جانے والی ٹریفک کی آمدو رفت معطل ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ادھر پولیس اب تک مزید پڑھیں

فرانس: اسکولوں میں عبایا پہن کر آنے پر پابندی، کئی طالبات کو واپس گھر بھیج دیا

پیرس (ڈیلی اردو/اے ایف پی/وی او اے) فرانس میں اسکولوں میں لڑکیوں کے عبایا پہننے پر پابندی کے نفاذ پہلے ہی روز مختلف اسکولوں سے درجنوں طالبات کو واپس گھر بھیج دیا گیا ہے۔ فرانس کے وزیرِ تعلیم گیبرئل اٹل کے مطابق اسکولوں سے ان طالبات کو واپس گھر بھیجا گیا جنہون نے عبایا اتارنے مزید پڑھیں

ٹانک میں جنڈولہ پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا میزائلوں سے حملہ

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں نے جنڈولہ پولیس اسٹیشن پر میزائلوں سے حملہ کیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے داغے گئے دو میزائلوں سے تھانے کی عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شہریوں میں خوف مزید پڑھیں