سوات: شانگلہ میں فائرنگ، باپ تین بیٹوں سمیت ہلاک

سوات (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے شانگلہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے باپ اور اس کے تین بیٹوں کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شانگلہ کے علاقے پورن میں پیش آیا جہاں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد قتل ہوئے۔ ہلاک ہونے مزید پڑھیں

پاکستان میں کورونا سے مزید 114 افراد ہلاک

پاکستان میں کرونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت برقرار ہے۔ ملک میں اتوار کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار پچاس افراد متاثر جب کہ 114 ہلاک ہوئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 46 ہزار 66 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں 10.96 فی صد میں مزید پڑھیں

کرک میں نامعلوم مسلح افراد نے صحافی وسیم عالم کو قتل کردیا

اسلام آباد (ش ح ط) خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں نامعلوم مسلح افراد نے مقامی صحافی وسیم عالم کو گولی مار قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نوجوان صحافی وسیم عالم کو ہفتے کے روز سر میں گولی ماری گئی وہ ’روزنامہ صدائے لواغر‘ کے لیے بطور جوائنٹ ایڈیٹر کام کرتے تھے۔ ‎ https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1380961547464306690?s=19 ڈی مزید پڑھیں

اٹک: شجاع خانزادہ حملے میں ملوث تحریک طالبان پاکستان کا ‘انتہائی مطلوب دہشت گرد’ ہلاک

لاہور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ معلومات ملنے پر بڑی کارروائی کی، کارروائی کے دوران سابق صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ پر حملہ کرنے والا کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا دہشتگرد مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک میں بروقت مزید پڑھیں

پاکستان اور بھارت طویل جنگ میں الجھ سکتے ہیں، امریکی انٹیلی جنس رپورٹ

واشنگٹن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں جنوبی ایشیا میں ممکنہ جنگ کے خدشات سے خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت طویل جنگ میں الجھ سکتے ہیں جو دونوں میں سے کوئی فریق نہیں چاہتا۔ یہ جائزہ ہر 4 برس بعد پیش کی جانے والی امریکی حکومت کی نیشنل مزید پڑھیں

فیصل آباد: توہین مذہب کے الزام میں دو مسیحی نرسوں کو گرفتار کرلیا گیا، مقدمہ درج

فیصل آباد (ڈیلی اردو) پولیس نے توہین مذہب کے الزام میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی دو نرسوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ رپورٹس کے مطابق ہسپتال کے متعدد ملازمین نے دونوں نرسوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور الزام عائد کیا کہ دونوں نے الماری پر مزید پڑھیں

مردان میں امام مسجد قتل، تحریک طالبان پاکستان نے ذمہ داری قبول کرلی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جامع مسجد کے پیش امام میاں عمر شاہ ولد میاں سید علی شاہ ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ گنجئی کلی میں پیش آیا جہاں امام مسجد سے اپنے گھر آرہا تھا کہ راستے مزید پڑھیں

لوگوں کی ہوس نے آئین توڑا، آئین کا تحفظ کرنے والوں نے قسم توڑی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کی سپریم کورٹ کے جج جسٹس فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئین پر عمل درآمد نہیں ہوا اور ہر آنے والا شخص آئین کو اپنی مرضی کے مطابق ادھر لے جاتا ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کا کہنا تھا کہ حلف کی خلاف ورزی غداری مزید پڑھیں

پاکستان میں مشترکہ فضائی مشقیں: سعودی سفیر کی اختتامی تقریب میں شرکت

اسلام آباد (ڈیلی اردو/آئی این پی) پاکستان میں متعین سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے جمعرات کے روز دو ہزار اکیس کی مشترکہ فضائی مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔پاکستان میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ہونے والی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ شہر مزید پڑھیں

کوہاٹ: ‏درہ آدم خیل سے طالبان کے ہاتھوں قتل 16 مزدورں کی لاشیں مل گئیں

درہ آدم خیل (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں ایک اجتماعی قبر سے 16 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اجتماعی قبر سے لاشوں کی برآمدگی کے بعد متعلقہ اداروں نے تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔ تمام افراد کی نماز جنازہ مزید پڑھیں