اغوا برائے تاوان میں ملوث پنجاب پولیس کے 6 پولیس افسران اور اہلکار برطرف

لاہور (ڈیلی اردو) ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) ظفر بزدار نے دو شہریوں کے اغوا برائے تاوان میں ملوث بی ڈویژن پولیس کے 6 اہلکاروں کو برطرف کردیا۔ رپورٹس کے مطابق برطرف ہونے والے اہلکاروں میں بی ڈویژن کے ایس ایچ او مطلوب احمد، تفتیشی افسر سب انسپکٹر جواد اجمل اور کانسٹیبلز مظفر احمد، مزید پڑھیں

بنوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، تحریک طالبان پاکستان کا ٹارگٹ کلر ہلاک

ڈی آئی خان (توقیر حسین زیدی) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سٹی ٹی ڈی اور بنوں پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا ٹارگٹ کلر ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جمعرات کے روز علاقہ ٹاون شپ کی حدود میں ٹارگٹ کلر کی ساتھی کے ساتھ موجودگی کی مصدقہ مزید پڑھیں

سندھ کے معروف روحانی پیشوا عبدالحق میاں مٹھو نے 85 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی

گھوٹکی (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے سابق رکن قومی اسمبلی عبدالحق عرف میاں مٹھو نے 85 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی۔ عبدالحق عرف میاں مٹھو کے خاندانی ذرائع نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میاں مٹھو نے جام عبدالستار ڈہر کی صاحبزادی سے شادی کی ہے۔ ذرائع کا مزید پڑھیں

سکھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، تحریک طالبان پاکستان کا دہشت گرد گرفتار

سکھر (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سندھ کے ضلع سکھر میں کارروائی کرتے ہوئے سندھ میں روپوش دہشت گرد گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سوات آپریشن کے دوران فرار ہو کر سکھر میں روپوش تھا، گرفتار دہشت گرد رحیم کے قبضے سے بارودی مزید پڑھیں

افواج پاکستان کا تمسخر اڑانے پر 2 سال قید، 5 لاکھ روپے جرمانہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے/بی بی سی) پاکستان کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے مسلح افواج اور ان کے اہلکاروں پر تنقید کرنے والوں کے خلاف 2 سال کی قید اور 5لاکھ تک کے جرمانے کی مجوزہ سزاؤں کے بل کی منظوری دیدی۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف مزید پڑھیں

امریکا نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانی نیٹ ورک پر پابندی عائد کر دی

واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے)امریکہ کی ایک وفاقی عدالت نے پاکستانی شہری عابد علی خان پر انسانی اسمگلنگ کی فردِ جرم عائد کر دی ہے۔ پاکستان کے شہر نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ عابد خان پر انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلانے کا الزام ہے۔ امریکی محکمۂ انصاف کی جانب سے بدھ کو مزید پڑھیں

وزیراعظم عمران خان سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی ملاقات، افغان امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے پی پی) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ افغان تصفیہ کے سیاسی حل کی ضرورت ہے، رشین فیڈریشن سے تجارت، ریلوے، ہوابازی سمیت دیگر شعبہ جات میں تعاون کے خواہش مند ہیں۔ بدھ کو پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے روسی فیڈریشن کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے مزید پڑھیں

‏آرمی چیف قمر باجوہ سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی ملاقات، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ان تمام اقدامات کا خیر مقدم کرتا ہےجو افغانستان میں امن و استحکام لاسکتے ہیں، افغانستان مین امن و استحکام لانے کے اقدامات سے پورا خطہ مستفید ہوگا، ہمارے کسی بھی ملک کے خلاف کوئی جارحانہ عزائم نہیں ہیں۔ آرمی چیف مزید پڑھیں

کراچی: جنرل ندیم رضا کا چینی سفیر اور ایئر چیف کے ہمراہ ایئرڈیفنس رینجز کا دورہ

راولپنڈی (ڈیلی اردو) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے چینی سفیر نونگ رونگ اور ایئر چیف ظہیر احمد سدھو کے ہمراہ ایئر ڈیفنس رینجز کراچی کا دورہ کیا۔ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئر مین جوائنٹ چیفس آف مزید پڑھیں

لاہور: دوست ہوں دوست رہنے دیں، جہانگیر ترین

لاہور (ڈیلی اردو/ آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میری وفاداری کا امتحان لیا جا رہا ہے، یہ کیا ہو رہا ہے، میں تو دوست تھا دشمنی کی جانب کیوں دھکیل رہے ہیں، سب شوگر ملز میں صرف جہانگیر ترین نظر آیا ہے، میرے اور بیٹے کے مزید پڑھیں