جنوبی و شمالی وزیرستان میں 2 بم دھماکے، لیفٹیننٹ ناصر خالد ہلاک، اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے تحصیل شکتوئی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے جس میں لیفٹیننٹ ہلاک جبکہ چار سکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا آنا خیل ستر راغزی علاقے میں ہوا ہے جس میں لیفٹیننٹ ناصر خالد زخمیوں کی تاب نہ لاتے مزید پڑھیں

لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن نے کوئٹہ میں کیسز کی سماعت کا آغاز کردیا

کوئٹہ (ڈیلی اردو) وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتا افراد کی بازیابی کے حوالے سے قائم کمیشن نے آج سے کوئٹہ میں کیسزکی سماعت کا آغاز کردیا۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس فضل الرحمان کی سربراہی میں قائم کمیشن نے آج سے کوئٹہ کے سکندر جمالی آڈیٹوریم میں لاپتا مزید پڑھیں

امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی کو 15 روز میں پاکستان چھوڑنے کا حکم

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کی وزارتِ داخلہ نے امریکی بلاگر اور سیاح سنتھیا ڈی رچی کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اُنہیں 15 روز میں پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ بدھ کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ مزید پڑھیں

سپریم کورٹ: جعلی اکاؤنٹس کیس کے مرکزی ملزم انور مجید کی ضمانت منظور

اسلام آباد (ڈیلی اردو) سپریم کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس کے مرکزی ملزم انور مجید کو دس کروڑ روپے کی بنک گارنٹی اور پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کرلی۔ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے جعلی اکاؤنٹس کیس کے مرکزی ملزم مزید پڑھیں

فیس بک نے پاکستان سے چلنے والے متعدد اکاؤنٹس اور پیجز ڈیلیٹ کر دیے

کراچی (ڈیلی اردو) فیس بک نے پاکستان سے آپریٹ ہونے والے 453 فیس بک اکاؤنٹس، 103 پیجز، 78 گروپس اور 107 انسٹاگرام اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق فیس بک کے مطابق غیر فعال کیےگئے اکاؤنٹس ‘جعلی’ تھے جہاں سے ‘منظم انداز’ میں مقامی اور غیر سرکاری مہم سے متعلق لوگوں کو گمراہ کیا مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا اسمبلی کو خودکش دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی پر رُکنِ اسمبلی مولانا عصام الدین معطل

پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) صوبہ خیبر پختونخوا اسمبلی کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی دھمکی پر حزبِ اختلاف کی جماعت جمعیت علماء اسلام (ف) کے جنوبی وزیرستان سے رکن مولانا عصام الدین کی رُکنیت ایک روز کے لئے معطل کر دی گئی ہے۔ ان کے خلاف حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی مزید پڑھیں

کراچی: دھماکا خیز مواد کیس میں صحافی سید مطلوب حسین سمیت 5 ملزمان بری

کراچی (ڈیلی اردو) انسداد دہشت گردی عدالت نے مبینہ طور پر دھماکا خیز مواد اور اسلحہ رکھنے کے ایک کیس میں صحافی سمیت 5 ملزمان کو بری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 5 ملزمان روزنامہ جنگ کے لئے کام کرنے والے شیعہ صحافی سید مطلوب حسین، سید محتشم حیدر شاہ، سید عمران حیدر شاہ، سید وقار مزید پڑھیں

کراچی میں 3 دھماکوں میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی

کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں 3 دھماکوں میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ایک دھماکا کیماڑی آئل ٹرمینل کے قریب ہوا جہاں ٹینکر کا ٹائر تبدیل کرنے میں استعمال کیے جانے والے ایکسٹینشن پائپ میں موجود بارود ہتھوڑے کی ضرب لگتے ہی زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس مزید پڑھیں

سراج رئیسانی پر خودکش دھماکے میں ملوث داعش کا کمانڈر ہلاک

کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سراج رئیسانی پر ہونے والے خودکش دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم داعش کا کمانڈر ہلاک ہوگیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے پڑنگ آباد میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروئی کی، سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں مزید پڑھیں

اورکزئی میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

کوہاٹ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع اورکزئی میں پولیس نے اسلحہ برآمد کرکے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نثار احمد خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے فیروز خیل پہاڑی سے 6 مارٹر گولے اور ایک اینٹی ائیر کرافٹ مشین گن برآمد کی ہے۔ انہوں مزید پڑھیں