مالدیپ: سابق نائب صدر کو منی لانڈرنگ پر 20 سال قید، ایک لاکھ 29 ہزار ڈالر جرمانہ

مالے (ڈیلی اردو) مالدیپ کے سابق نائب صدر احمد ادیب کو منی لانڈرنگ اور اختیارات کے غلط استعمال کے جرم پر 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مالدیپ کے سابق نائب صدر احمد ادیب کو بطور وزیر سیاحت پروموٹرز سے کمیشن، جزیروں کی لیزنگ پر رشوت لینے مزید پڑھیں

نوازشریف اور مریم نواز سمیت 43 لیگی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

لاہور (ڈیلی اردو) سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج، ایف آئی آر کے مطابق نواز شریف نے اشتعال انگیز تقاریر کیں، ملک کے مقتدر اداروں کو بدنام کیا، بھارت کی پالیسیوں کی تائید کی تاکہ پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ہی رہے۔ مقدمے میں مریم نواز، مزید پڑھیں

گوجرانوالہ: ن لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

گوجرانوالہ (ڈیلی اردو) نواز شریف کے داماد اور (ن) لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ریاست سے بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی مدعیت میں کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ریاست سے بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے مزید پڑھیں

فوج نہ ہوتی تو پاکستان کا حال بھی عراق، افغانستان، یمن یا شام جیسا ہوتا: وفاقی وزیر شبلی فراز

لاہور (ڈیلی اردو) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاک فوج کو کمزور کرنے کیلئے پروپیگنڈا کر رہے ہیں، فوج نہ ہوتی تو پاکستان کا حال بھی عراق، افغانستان، یمن اور شام سمیت دیگر مسلم ممالک کی طرح ہوتا۔ ایک انٹرویو کے دوران سینیٹر شبلی فراز مزید پڑھیں

فرانس میں خواتین کے حجاب پہننے کی پابندی اب نجی شعبے میں بھی لاگو ہوگی، ایمانوئیل میکرون

پیرس (ڈیلی اردو) فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس میں خواتین پر حجاب پہننے کی پابندی کو اب نجی شعبے میں بھی لاگو کیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے پیرس میں خطاب کے دوران کہا کہ فرانس میں بیرونی مداخلت مزید پڑھیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا بھی کورونا وائرس سے متاثر

واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد وہ اور خاتون اول 14 روز کے لیے قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ امریکا کے صدر ٹرمپ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے دنیا کے سب سے اہم رہنما ہیں۔ وہ کووڈ مزید پڑھیں

پولیس کا سابق گورنر ملک غلام مصطفی کھر کے گھر پر چھاپہ، سابق وزیر ملک عبد الرحمن کھر گرفتار

مظفر گڑھ +کوٹ ادو (ڈیلی اردو) قتل مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملک بلال مصطفی کھر کی گرفتاری کے لیے سابق گورنر ملک غلام مصطفی کھر کے آبائی گھرمیں سرکل پولیس کوٹ ادو کی بھاری نفری نے چھاپہ مارا، پولیس چھاپہ پر سابق صوبائی وزیر ملک عبدالرحمن کھر نے اپنے اشتہاری بھائی کو فرار کروا دیا، مزید پڑھیں

کراچی نیب نے مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جمیل الزماں کو گرفتار کرلیا

کراچی (ڈیلی اردو) قومی احتساب بیورو نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جلیل الزماں کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق تعلقہ ہالا کے سابق ناظم مخدوم جلیل الزماں پر کرپشن میں ملوث ایک سابق اکاؤنٹ افسر سے پیسے لینے کے الزامات ہیں۔ مزید پڑھیں

کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح انتقال کرگئے

کویت سٹی (ڈیلی اردو/بی بی سی) کویت کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق خلیجی ریاست کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح اکانوے برس کی عمر میں فات پا گئے ہیں۔ توقع کی جا رہی تھی کہ شیخ صباح کے انتقال کے بعد ان کے 83 سالہ سوتیلے بھائی اور ولی عہد شیخ نواف الاحمد امیر مزید پڑھیں

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے سربراہ شہباز شریف کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں گرفتاری کے بعد لاہور کی ایک احتساب عدالت نے ان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی ہے۔ منگل کو احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے انھیں دوبارہ 13 مزید پڑھیں