279

وزیراعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ ملاقات: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں بڑی پیش رفت

واشنگٹن (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان اس وقت اپنے تین روزہ دورہ پر امریکہ میں موجود ہیں،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مسئلہ پاکستان میں زور شور سے اٹھایا جاتا ہے، کیا اس پر بھی کوئی بات ہوگی؟

سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ اس مسئلے پر بھی امریکی صدر سے بات کریں گے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی وزیراعظم عمران خان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مسئلے پر بھی بات کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں