داعش شام اور عراق میں دوبارہ سر اٹھا رہی ہے: اقوام متحدہ

نیو یارک (ڈیلی اردو/اے پی پی) اقوام متحدہ کے ماہرین نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش شام اور عراق میں دوبارہ منظم ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔

سلامتی کونسل کو پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق داعش ان دونوں ممالک میں سیکورٹی کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ آیا ‘اسلامک سٹیٹ’ کے نئے لیڈر ابو ابراہیم الہاشمی اپنے گروپ کی عملی قیادت میں کامیاب ہیں۔ الہاشمی کو گزشتہ برس اکتوبر میں ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد لیڈر بنایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں