سعودی عرب: نماز عید الفطر کے اجتماعات صرف مسجد نبوی اور مسجد حرام میں منعقد ہوئے

مکہ (ڈیلی اردو) سعودی عرب میں نماز عید الفطر کے اجتماعات مسجد نبوی اور مسجد حرام میں منعقد ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق حرم شریف اور مسجد نبویؐ میں سماجی فاصلوں کے ساتھ نماز عید ادا کی گئی جب کہ حرم شریف میں عید کی نماز میں حرم میں کام کرنے والے کارکنان، آئمہ، شیوخ اور سیکیورٹی اہلکار شریک ہوئے۔ باقی شہروں میں گھروں میں نماز عید ادا کی گئی۔

سعودی عرب میں عید پر پانچ روزہ کرفیو لگایا گیا ہے۔

عید کی نماز مساجد کی بجائے گھروں میں ادا کی گئی جبکہ مسجد نبوی اور مسجد الحرام میں عید کی نماز باجماعت ادا کی گئی۔ جس میں مسجد کی انتظامیہ اور خادمین نے شرکت کی۔ نماز عید کے بعد خانہ کعبہ کا طواف بھی کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں